உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلاج نہلانی کا انوراگ کشیپ پر نشانہ ، سنا ہے اڑتا پنجاب کے لئے عام آدمی پارٹی سے پیسے ملے ہیں

    نئی دہلی : فلم اڑتا پنجاب کو لے کر بالی ووڈ کے سینئروں کے نشانے پر آئے سینسر بورڈ کے چیئرمین پهلاج نہلانی نے یہ کہہ کر پورے تنازع کو نیا رنگ دے دیا ہے کہ اس تنازع کے پیچھے عام آدمی پارٹی ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : فلم اڑتا پنجاب کو لے کر بالی ووڈ کے سینئروں کے نشانے پر آئے سینسر بورڈ کے چیئرمین پهلاج نہلانی نے یہ کہہ کر پورے تنازع کو نیا رنگ دے دیا ہے کہ اس تنازع کے پیچھے عام آدمی پارٹی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں کسی پر یہ الزام نہیں لگا رہا ہوں بلکہ میں نے ایسا سنا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے اس میں فنڈنگ ​​کی ہے۔
      نہلانی نے آئی بی این 7 سے بات چیت میں کہا کہ انوراگ کو مجھ سے کیا پریشانی ہے، یہ مجھے نہیں معلوم ، لیکن میرے اوپر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی میں کوئی ڈکٹیٹر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انوراگ کی سینسر بورڈ سے جنگ پہلے سے چلتی آ رہی ہے، ہمارا کام سرٹیفکیٹ دینا ہے۔ ہم اصول کے تحت ہی کام کریں گے۔ ان کو اعتراض ہے ، تو وہ عدالت جا سکتے ہیں، یا جہاں جانا چاہیں وہاں جائیں۔
      پهلاج نے کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کو نہیں مانتے۔ فلم کو لے کر پینل ممبر کا فیصلہ ہی آخری ہے۔ ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔ انوراگ کشیپ سے بھی کوئی ذاتی دشمنینہیں ہے۔ میں صرف اپنا کام کر رہا ہوں، لوگوں کو میرے فیصلے پسند آئیں یا نہ آئیں۔
      First published: