ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انوراگ ٹھاکر بلامقابلہ بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب ، اجے شرک بنے نئے سکریٹری

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے اگلے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 22, 2016 12:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انوراگ ٹھاکر بلامقابلہ بی سی سی آئی کے نئے صدر منتخب ، اجے شرک بنے نئے سکریٹری
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے اگلے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری اور بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے اگلے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس عہدہ کے لئے صرف انوراگ ٹھاکر نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، تھا جس کی وجہ سے ان کا صدر بننا طے تھا اور آج میٹنگ میں ان کے نام پر مہر بھی لگا دی گئی اور انہیں بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ مسٹر ٹھاکر ایسے وقت میں بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں جب بی سی سی آئی پر سپریم کورٹ کے ذریعہ مقررہ جسٹس آر ایم لودھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کا سخت دباو ہے ۔ لودھا کمیٹی نے بی سی سی آئی میں انقلابی تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔

انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سب سے نوجوان صدر ہیں۔ بی سی سی آئی کی خصوصی میٹنگ میں انوراگ ٹھاکر کو صدر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ خیال رہے کہ ششانک منوہر کے بی سی سی آئی سے استعفی دے کر آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد سے ہی یہ عہدہ خالی تھا۔ انوراگ ٹھاکر 2017 تک بورڈ کے صدر رہیں گے۔ فی الحال ٹھاکر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری کے عہدے پر تھے۔ ان کی جگہ سکریٹری کے عہدہ پر اجے شرک کو منتخب کیا گیا ہے۔


ٹھاکر کی تقرری پر مکل مدگل نے کہا کہ ان کے پاس سکریٹری کے طور پر کافی تجربہ ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ بخوبی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہیں اس پر کھرا اترنا ہوگا۔ وہیں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ انوراگ ٹھاکر جس چیز کو چھوتے ہیں، اس میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ خوشی کی بات ہے کہ ان کا انتخاب ہوا ہے۔



First published: May 22, 2016 11:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading