نئی دہلی : نیشنل گرین ٹربیونل نے آرٹ آف لیونگ کو پانچ کروڑ جرمانہ کی رقم ادا کرنے کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت دیدی ہے ۔ آرٹ آف لیونگ کو فوری طو پر 25 لاکھ روپے جمع کرنے ہوں گے جبکہ باقی 4.75 کروڑ کی رقم اس کو تین ہفتوں میں جمع کرنی ہوگی ۔ اس سے قبل آرٹ آف لیونگ نے این جی ٹی سے کہا تھا کہ اتنی کم مدت میں وہ اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہیں کرپائے گی ، اس لئے اس کو مزید وقت دیا جائے اور پروگرام کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔عرضی پر سماعت کرتے ہوئے این جی ٹی نے آرٹ آف لیونگ کو 3 ہفتوں کی مہلت دیدی۔
خیال رہے کہ جمنا میں آلودگی کی وجہ سے گزشتہ روز این جی ٹی نے آرٹ آف لیونگ پر پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کیا تھا ور کہا کہ جمعرات کو 4 بجے شام تک اسے ہر حال میں جمع کرانا ہوگا ۔ تاہم بعد میں اس نے آرٹ آف لیونگ کو ایک دن کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ وہ جمعہ تک جرمانہ کی رقم ڈی ڈی اے کے پاس جمع کرادے ۔ علاوہ ازیں این جی ٹی نے ڈی ڈی اے اور آلودگی کنٹرول بورڈ پر بھی جرمانہ عاید کیا تھا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کیلئے آرٹ آف لیونگ پر عائد کئے گئے جرمانہ کے معاملے کی جمعہ کو پھر سماعت ہوئی۔ اس دوران این جی ٹی نے جرمانہ نہیں دینے سے متعلق شری شری روی شنکر کے بیان پر حیرانی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران این جی تی نے اے او ایل سے پوچھا کہ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق کیا آپ کی طرف سے ایسا بیان آیا تھا کہ ہم جرمانہ نہیں دیں گے، ہم جیل جانے کو تیار ہیں۔
این جی ٹی نے اے او ایل سے پوچھ کہ کیا آپ جرمانہ دیں گے، اس پر اے او ایل کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے حکم کے پابند ہیں۔ آرٹ آف لیونگ نے این جی ٹی کو بتایا ہے کہ اس کا ادارہ قانون کے مطابق ایک ٹرسٹ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔