உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حکومت کا ایک اور بڑا اعلان ، جلد ہی ملک میں آئیں گے پلاسٹک کے نوٹ

    جعلی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے حکومت اب ایک اور تیاری کر رہی ہے۔ مغربی ممالک کی طرز پر جلد ہی ہندوستان میں بھی پلاسٹک کے نوٹ آئیں گے۔

    جعلی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے حکومت اب ایک اور تیاری کر رہی ہے۔ مغربی ممالک کی طرز پر جلد ہی ہندوستان میں بھی پلاسٹک کے نوٹ آئیں گے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جعلی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے حکومت اب ایک اور تیاری کر رہی ہے۔ مغربی ممالک کی طرز پر جلد ہی ہندوستان میں بھی پلاسٹک کے نوٹ آئیں گے۔ حکومت نے اس کی معلومات آج پارلیمنٹ میں دی ۔ وزارت خزانہ کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بتایا کہ پلاسٹک منی سے جعلی نوٹ کے چلن کو روکنے میں مدد ملے گی، اسی لئے حکومت جلد ہی کاغذ کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
      ہمارے ساتھی چینل نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت میں میگھوال نے بتایا کہ پلاسٹک كرنسي لانے کی کارروائی جاری ہے۔ جعلی کرنسی کی روک تھام میں پلاسٹک کرنسی کارگر ثابت ہوتا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ جعلی كرنسي کو روکنا اور ہماری طرف سے جاری کرنسی کو ٹریک کرنا، اس میں کاغذ کی كرنسي کی بجائے پلاسٹک كرنسي کو ٹریک کرنا آسان ہوتا ہے۔ جلد ہی آر بی آئی پلاسٹک منی کا ٹرائل کرے گی۔ اس کے بعد ملک بھر میں کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ ہوں گے۔
      First published: