ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان پربولے فوجی سربراہ، "دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ ممکن نہیں"۔

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان وزارت خارجہ سطح پرہونے والی میٹنگ منسوخ ہونے کو فوج کے سربراہ بپن راوت نے صحیح فیصلہ قراردیا

  • Share this:
پاکستان پربولے فوجی سربراہ،
آرمی سربراہ جنرل بپن راوت: فائل فوٹو

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان وزارت خارجہ سطح پرہونے والی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا کہ حکومت نے صحیح فیصلہ لیا ہے۔ دہشت گردی اوربات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔


فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سیزفائرنگ جاری ہے۔ ہندوستان نے امید کی تھی کہ سیز فائرکا احترام ہوگا، لیکن پاکستان کی جانب سے دراندازی جاری ہے۔  راوت نے کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ پاکستان سیزفائر کااحترام کرے گا، لیکن دراندازی جاری رہی۔ ویلی میں تشدد کو بڑھاوادینا جاری ہے"۔


آرمی سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا آرمی کی ذمہ داری ہے، جس سے لوگ بغیرخوف کے ووٹ کرسکیں۔ بات چیت کے مدعے ناکام نہیں ہوئے ہیں۔ بات چیت اس لئے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔


یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف بولے- پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے اور درد محسوس کرانے کا وقت آگیا

 

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پرانہوں نے کہا "آپ کچھ ایسا کیجئے تاکہ لگے کہ آپ دہشت گردی کو روکنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ آپ بولتے توہیں، لیکن ایسا ہوتا نظرنہیں آتا۔ بات چیت اوردہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فوج کے سربراہ بپن راوت نے پاکستانی فوج کے ذریعہ بی ایس ایف جوان کے ساتھ کی گئی وحشیانہ حرکت پر ہفتہ کو سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ فوج سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ہندوستان -پاکستان کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ رد ہونے سے عمران خان ہوئے مایوس

 

فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں اورپاکستانی فوج کی وحشیانہ حرکتوں کا بدلہ لینے کے لئے ہمیں سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ ہاں! اب وقت آگیا ہے بغیرسختی کے ہمیں پاکستان کو اسی کی زبام یں جواب دینا ہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں بھی ایسا ہی درد محسوس کرانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان دہشت گردی ختم کرے تو  ہم بھی " نیرج چوپڑا" کی طرح پیش آئیں گے : بپن راوت

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں نہیں ہوگی سشما سوراج اور محمود قریشی کی ملاقات، ہندوستان نے منسوخ کی میٹنگ

 

 
First published: Sep 23, 2018 07:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading