ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فوج کےسربراہ بپن راوت نے جوانوں سےکہا- دشمن پرگہری نظررکھواورمنہ توڑجواب دو

فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ہفتہ کواودھم پورمیں ہندوستانی فوج کے شمالی کمان ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا اورفوجیوں سےکہا کہ وہ دشمن کی سرگرمیوں کے تئیں محتاط اورتیاررہیں۔

  • Share this:
فوج کےسربراہ بپن راوت نے جوانوں سےکہا- دشمن پرگہری نظررکھواورمنہ توڑجواب دو
جنرل بپن راوت نے پاکستان پرکارروائی کولےکربڑا بیان دیا ہے۔

جموں: فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ہفتہ کو اودھم پورمیں ہندوستانی فوج کے شمالی کمانڈ ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا اورفوجیوں سے کہا کہ وہ دشمن کی سرگرمیوں کے تئیں محتاط اورتیاررہیں۔ دفاعی ترجمان نےکہا 'چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی مستعدی اورحوصلے کے لئے ان کی تعریف کی'۔ جنرل بپن راوت نےعلاقے میں کام کر رہی فوج کی شمالی کمانڈ، فضائیہ، نیم فوجی دستے، سول انتظامیہ اورسنٹرل پولیس فورسز کےدرمیان کوآرڈینیشن کی تعریف کی۔


 مسلسل دوسرے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی


پاکستانی فوج نے ہفتہ کومسلسل دوسرے روزجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں ایل اوسی سے متصل چوکیوں اورگاؤں کونشانہ بنایا۔ ایک دفاعی ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نےکہا 'ہندوستانی فوج پاکستان کومعقول جواب دے رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ آخری باراطلاع ملنے تک دونوں طرف سےگولی باری جاری تھی۔


ترجمان نے بتایا 'پاکستان نے صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ایل اوسی سے متصل پونچھ کے شاہ پوراورکرنی سیکٹروں میں بے سبب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں سےگولی باری کی اورمورٹارداغے'۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری میں کسی کے جانی نقصان ہونے کی خبرنہیں ہے۔ پاکستان نے جمعہ کوبھی بالا کوٹ کےقریب ایل اوسی پرسرحد سے متصل علاقوں میں بھی چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اورمورٹارداغے تھے۔ ہندوستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا 'معقول جواب' دیا تھا۔
First published: Dec 01, 2019 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading