ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

آرمی ڈے پر فوجی سربراہ نروانے بولے۔ آرٹیکل 370 ہٹانا تاریخی قدم، پڑوسی ملک کے پراکسی جنگ میں رخنہ 

جنرل نروانے نے کہا’’آرٹیکل 370 ہٹانے سے جموں و کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2020 02:14 PM IST
  • Share this:
آرمی ڈے پر فوجی سربراہ نروانے بولے۔ آرٹیکل 370 ہٹانا تاریخی قدم، پڑوسی ملک کے پراکسی جنگ میں رخنہ 
فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے

نئی دہلی۔ فوجی سربراہ (Army Chief) جنرل منوج مکند نروانے (Manoj Mukund Naravane) نے بدھ کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیر کو مرکزی دھارے میں آنے میں مدد ملی ہے۔جنرل نروانے نے ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر کہا کہ اس قدم نے پڑوسی ملک (پاکستان) کی جانب سے ہونے والے پراکسی جنگ کو روک دیا ہے۔



جنرل نروانے نے کہا’’آرٹیکل 370 ہٹانے سے جموں و کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملی ہے۔ اس تاریخی قدم نے مغربی پڑوس سے ہونے والے پراکسی جنگ کو روک دیا ہے‘‘۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ فوج ملک کی طاقت ہے اور ہندوستان دہشت گردی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر چل رہا ہے۔ سرحد پر سخت پہرہ ہے اور ہندوستان مستقبل میں ہونے والے کسی بھی جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر دہلی کے كريپا پریڈ گراؤنڈ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل نے مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کی۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائی فوج کے سربراہ آر كے ایس بھدوريا اور بحریہ کےسربراہ ایڈمرل كرم وير سنگھ بھی موجود تھے۔
First published: Jan 15, 2020 02:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading