ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: نوکرانی سے میجر پرعصمت دری کا الزام، عدالت کے حکم پرایف آئی آردرج

متاثرہ اوراس کا شوہرمیجرکے یہاں گھریلو نوکری کے طور پر کام کرتے تھے اورسروینٹ کوارٹرمیں رہتے تھے۔

  • Share this:
دہلی: نوکرانی سے میجر پرعصمت دری کا الزام، عدالت کے حکم پرایف آئی آردرج
علامتی تصویر

دہلی میں فوج کے ایک میجرپر نوکرانی سے عصمت دری کرنے کا الزام لگا ہے۔ واقعہ دہلی کینٹ علاقے کا ہے۔ عدالت کے حکم پر دہلی پولیس نے کئی سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی ہے۔


نوکرانی نے الزام لگایا ہے کہ عصمت دری کے واقعہ کے کچھ وقت بعد اس کے شوہر کی موت ہوگئی، جسے خودکشی بتایا جارہا ہے، لیکن یہ خود کشی نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اوراس کا شوہر میجر کے یہاں گھریلو نوکری کے طورپر کام کرتے تھے اورسروینٹ کوارٹر میں رہتے تھے۔


متاثرہ کے مطابق 12 جولائی کو میجر نے متاثرہ کے شوہرکو کسی کام کے بہانے باہر بھیج دیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ واپس آنے پرشوہر کو حادثہ کے بارے میں پتہ لگا۔ اس کے بعد متاثرہ کو اس کے شوہر نے اپنے گھر بھیج دیا، لیکن وہ خود میجر کے یہاں ہی رہا۔


حادثہ کے کچھ وقت بعد متاثرہ کے شوہر نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔ متاثرہ نے شوہرکی موت پر بھی شک ظاہر کیا ہے اورخود کشی سے انکار کیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     بریلی: آبروریزی میں ناکام ہونے پردیورنے بیوہ بھابھی کا قتل کردیا

یہ بھی پڑھیں:    تین لڑکوں کی ہوس کا شکار بنی 6 سال کی بچی، ملزموں میں بھائی بھی شامل

 

 
First published: Sep 30, 2018 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading