ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہید لیفٹیننٹ فیاض کے گھر والوں سے ملے فوج کے افسر، سونپا 75 لاکھ کا چیک

بی ایس راجو نے بتایا کہ آرمی کی جانب سے شہید عمر کے خاندان کو 75 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شہید لیفٹیننٹ فیاض کے گھر والوں سے ملے فوج کے افسر، سونپا 75 لاکھ کا چیک
بی ایس راجو نے بتایا کہ آرمی کی جانب سے شہید عمر کے خاندان کو 75 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

سری نگر۔ فوج کے سینئر افسروں نے شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو بڑے افسر شوپیان میں فیاض کے گھر پہنچے۔ بتا دیں کہ لیفٹیننٹ فیاض عمر 23 سال کے تھے۔ وہ دسمبر 2016 میں فوج میں کمیشن ہوئے تھے۔ وہ اکھنور سیکٹر میں راجپوتانہ رائفلز میں تعینات تھے۔ ملاقات کے بعد میجر جنرل بی ایس راجو نے کہا، 'میں پورے علاقے میں گھوم کر آیا ہوں۔ بچوں سے مل کر آیا ہوں۔ یہاں کے بچوں میں بہت جوش ہے۔ ' آرمی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کر فیاض کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔


بی ایس راجو نے بتایا کہ آرمی کی جانب سے شہید عمر کے خاندان کو 75 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ راجپوتانہ رائفلز کی یونٹ نے بھی ایک لاکھ روپیہ دیا ہے۔

First published: May 13, 2017 07:42 PM IST