ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرنب اور مودی کے خطاب سے ہوگا جی ایس ٹی کا آغاز، 70 سال بعد رات 12 بجے پارلیمنٹ تقریب

نئی دہلی۔ تاریخی اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کا آغازکرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2017 03:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرنب اور مودی کے خطاب سے ہوگا جی ایس ٹی کا آغاز، 70 سال بعد رات 12 بجے پارلیمنٹ تقریب
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔  تاریخی اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کا آغازکرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ جی ایس ٹی یکم جولائی سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں 30 جون کی نصف شب کو تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس میں مسٹر پرنب مکھرجی اور مسٹر نریندرمودی کے علاوہ نائب صدر محمد حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوگوڑا بھی حصہ لیں گے۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم اس تقریب سے خطاب کریں گے۔


مسٹر جیٹلی نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی، جی ایس ٹی کونسل اور با اختیار کمیٹی کے ارکان اور تمام ممبران پارلیمنٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جی ایس ٹی کونسل اور جی ایس ٹی کو عملی شکل دینے میں تعاون کرنے والے تمام لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیرالہ اور جموں و کشمیر کے علاوہ تمام ریاستوں نے جی ایس ٹی سے متعلق(ریاستی جی ایس ٹی) بل کومنظوری دے دی ہے۔ کیرالہ اسمبلی کی طرف سے اسی ہفتے اس کے پاس کئے جانے کی توقع ہے۔


First published: Jun 20, 2017 03:37 PM IST