ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نہ تو عدم روادار ملک ہے اور نہ کبھی ہوگا : ارون جیٹلی

نئی دہلی ۔ اطلاعات اور نشریات کے وزیر ارون جیٹلی نے آج خاص طور سے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی کا ماحول ہے لیکن کانگریس اور اس کے حامی اپنے سیاسی مفاد کے لئے عدم رواداری کو غیر ضروری طور پر ایک مسئلہ بنا رہے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2015 04:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان نہ تو عدم روادار ملک ہے اور نہ کبھی ہوگا : ارون جیٹلی
نئی دہلی ۔ اطلاعات اور نشریات کے وزیر ارون جیٹلی نے آج خاص طور سے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی کا ماحول ہے لیکن کانگریس اور اس کے حامی اپنے سیاسی مفاد کے لئے عدم رواداری کو غیر ضروری طور پر ایک مسئلہ بنا رہے ہیں ۔

نئی دہلی ۔ اطلاعات اور نشریات کے وزیر ارون جیٹلی نے آج خاص طور سے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی  کا ماحول ہے لیکن کانگریس اور اس کے حامی اپنے سیاسی مفاد کے لئے عدم رواداری کو غیر ضروری طور پر ایک مسئلہ بنا رہے ہیں ۔


مسٹر جیٹلی نے ہندوستان بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) سے متعلق منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے وفد کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کے منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کا ماحول ہے۔ ہندوستان نہ کبھی عدم روادار تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ہندوستان پر امن اور بقائے باہم کے لیے ایک لبرل جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیان بازی سے عام رواداری کا ماحول نہیں بنے گا ۔ کہا ں ہے عدم رواداری ؟ اگر آپ کو سیاسی جنگ لڑنی ہے تو سیاسی طریقے سے ہی لڑیں کوئی مسئلہ کھڑا کرنا، اسے مرکزی حکومت سے منسلک کرنا غلط ہے۔


مسٹر جیٹلی نے کہا کہ جن واقعات کی بنا پر عدم رواداری کی بات کی جا رہی ہے وہ گزشتہ حکومت کے وقت کی بات ہے۔ اسے آج کی حکومت سے جوڑنا غلط ہے۔ مہاراشٹر اور کرناٹک میں جو ہوا وہ مجرمانہ معاملے تھے ۔ ملک کے اصل دھارے کے لوگوں نے کبھی بھی عدم رواداری کا ساتھ نہیں دیا ہے۔


فلم اداکار شاہ رخ خان نے بھی ملک میں عدم رواداری بڑھنے کی بات کہی ہے، اس سوال پر اطلاعات ونشریات کےوزیر نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ ملک میں عام روا داری نہیں ہونی چاہئے تو اس میں کیا غلط ہے؟


عدم رواداری کے مسئلے پر مصنفین اور فلم اداکاروں کے انعامات لوٹانے کے بارے میں مسٹر جیٹلی نے کہا کہ یہ اعزاز سرکار نے نہیں دیئے ہیں انہی لوگوں کی برادری نے یہ اعزاز انہیں دیئے ہیں ۔ ایسے میں عدم رواداری کے نام پر انعامات لوٹانے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔

First published: Nov 03, 2015 04:13 PM IST