ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ارون جیٹلی نےتین ماہ کے بعد سنبھالا وزارت خزانہ کا چارج

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے وزیراعظم نریندرمودی کےمشورہ پرارون جیٹلی کو پھر سے خزانہ اورکمپنی امور کی وزارت کا چارج سونپنے کی ہدایت دی تھی۔

  • Share this:
ارون جیٹلی نےتین ماہ کے بعد سنبھالا وزارت خزانہ کا چارج
ارون جیٹلی نے تین ماہ بعد وزارت مالیات کا چارج سنبھالا۔

نئی دہلی:  مرکزی وزیرارون جیٹلی نے گردے کے ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے تین ماہ کے وقفے کے بعد آج ایک بار پھر خزانہ اورکارپوریٹ امورکی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیرخزانہ جیٹلی تین ماہ سے بیمار چل رہے تھے۔


صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے وزیراعظم نریندرمودی کےمشورہ پرارون جیٹلی کو پھر سے خزانہ اور کمپنی امور کی وزارت کا چارج سونپنے کی ہدایت دی تھی۔ ارون جیٹلی مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دن پارلیمنٹ آئے تھے۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے بعدوزارت مالیات کی ذمہ داری وزیر ریل پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔


واضح ر ہے کہ ارون جیٹلی کا گزشتہ مئی میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا اور وہ طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ گردے سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے ارون جیٹلی نے اپریل کے آغاز میں ہی وزارت کے دفتر آنا چھوڑ دیا تھا اور گھر سے ہی کام کر رہے تھے۔ 5 اپریل کو انہوں نے ٹویٹ کرکے اپنی بیماری کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد 14 مئی کو ان کا گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ حالانکہ اس دوران انہوں نے کئی اہم ٹوئٹ کئے، جس کو لے کر کانگریس نے ان کی تنقید بھی کی تھی۔

First published: Aug 23, 2018 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading