உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیٹلی نے کیجریوال سميت 6 عآپ رہنماؤں پر دائر کیا 10 کروڑ کا ہتک عزت کیس

    نئی دہلی۔ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں ارون جیٹلی کا نام گھسیٹے جانے کے بعد اب وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں ارون جیٹلی کا نام گھسیٹے جانے کے بعد اب وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے خلاف کیس درج کروایا ہے۔ جیٹلی نے دہلی ہائی کورٹ میں عام آدمی پارٹی کے خلاف 10 کروڑ کا ہتک عزت کا کیس اور پارٹی کے کچھ رہنماؤں، کیجریوال، سنجے سنگھ، کمار وشواس، دیپک واجپئی، راگھو چڈھا اور اشوتوش کے خلاف پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مجرمانہ کیس درج کروایا ہے۔

      جیٹلی کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے غلط بیان کی وجہ سے میری شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ وہیں، اس پر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ جیٹلی جی کے اوپر الزام لگانا ایمانداری پر سوال اٹھانے جیسا ہے۔ یہ لوگ بیہودہ لوگ ہیں، جنہیں سیاسی آداب بھی نہیں پتہ۔

      بتا دیں کہ دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کے سیکرٹریٹ پر سی بی آئی کی طرف سے چھاپے مارے جانے کے بعد سے ہی ڈی ڈی سی اے معاملے نے طول پکڑ لیا تھا۔ چھاپہ مارے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی نے پریس کانفرنس کر ارون جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالہ کرنے کے بہت سے الزامات لگائے تھے جس کے خلاف آج ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے خلاف دو کیس درج کروائے ہیں۔
      First published: