نئی دہلی : صنعت کار وجے مالیہ کے ملک چھوڑنے کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا ، جہاں اپوزیشن نے مسٹر مالیہ کے پاسپورٹ ضبط نہ کرنے اور ان کے فرار ہونے میں مدد کرنے کا الزام لگایا، وہیں حکومت نے کہا کہ کسی بھی دیوالئے کو چھوڑا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 9 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا قرض لے کر مسٹر مالیہ ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں گھر رکھنے والے اور عیش وآرام کی زندگی گذارنے والے اس شخص کا پاسپورٹ کیوں ضبط نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے اس شخص کے خلاف جولائی 2015 میں معاملہ درج کیا تھا اور اب سی بی آئی سمیت چار اہم ایجنسیاں ان کے خلاف جانچ کررہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔