عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کیس درج کرانے کورٹ پہنچے جیٹلی
نئی دہلی۔ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں نام گھسیٹے جانے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے لاؤ لشکر کے ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچے۔
- IBN Khabar
- Last Updated: Dec 21, 2015 04:14 PM IST

نئی دہلی۔ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں نام گھسیٹے جانے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے لاؤ لشکر کے ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچے۔
نئی دہلی۔ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں نام گھسیٹے جانے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے لاؤ لشکر کے ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچے۔ اس دوران ان کے ساتھ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، وردھن راٹھور، نرملا سیتا رمن اور دہلی کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ تھے۔
جیٹلی کے وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دلیل رکھی کہ اروند کیجریوال نے جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ جیٹلی پر لگے الزام بے بنیاد ہیں۔ جیٹلی 2013 سے ڈی ڈی سی اے سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ وکیل لوتھرا نے کیجریوال کے ٹویٹس کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے جیٹلی کا نام کلماڈی سے جوڑے جانے پر بھی اعتراض کیا۔
لوتھرا نے دلیل دی کہ جیٹلی کے خلاف جان بوجھ کر الزامات کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ 21 سنچری سے جیٹلی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی جب پریس کانفرنس کر رہی تھی تبھی انہیں پتہ تھا کہ وہ جیٹلی کو بدنام کر رہی تھی۔ دلیل سننے کے بعد عدالت نے اگلی سماعت 5 جنوری کو طے کی ہے۔
جیٹلی کے وکیل منوج تنیجا نے بتایا کہ کورٹ نے سارے الزامات کو پڑھ کر بتایا۔ 499، 500، 501، 502 دفعات لگی ہیں۔ 5 جنوری کی تاریخ لگی ہے۔ 15 دسمبر سے لے کر 20 دسمبر تک کی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا کو ثبوت کے طور پر بنایا گیا ہے۔
جبکہ ایک دوسرے لیڈر آشوتوش نے کہا کہ ہم بدعنوانی کے خلاف لڑنے والے لوگ ہیں۔ ہمیں عدالت اور کیس کی دھمکی نہ دیں۔ ہم بدعنوانی اور بدعنوان کے خلاف ہیں۔