نئی دہلی: سوشلسٹ لیڈر جاج فرنانڈیس، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور سشما سوراج (تینوں بعد ازمرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی 7 ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائےگا۔ مختلف شعبوں کی7 ہستیوں کو پدم وبھوشن، 16کو پدم بھوشن اور 118کو پدم شری ایوارڈکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ان انعامات کومنظوری دے دی ہے۔
پدم وبھوشن اعزاز کے لئے منتخب ہستیوں میں آنجہانی جارج فرنانڈیس، آنجہانی ارون جیٹلی، اور آنجہانی سشما سوراج اور مکہ باز میری کوم کے علاوہ عوامی خدمت کے لئے انیرودھ جگناتھ، کلاسیکی گلوکار چھنو لال مشرا اور روحیانیت کے شعبہ میں سوامی جی پیجاورا ادھوکھاجہ ماتا اوڈپی (بعد از مرگ) شامل ہیں۔ صنعت کار آنند مہندرا اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو سمیت 16کو پدم بھوشن اعزاز کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پدم بھوشن اعزاز کےلئے مختلف شعبوں کی 16ہستیوں کے نام کو منظوری دی ہے۔ ان میں آنند مہندرا او ر پی وی سندھو کے علاوہ ادب اور تعلیم کے شعبہ سے منوج داس، ہندوستان میں بنگلہ دیش کے سابق ہائی کمشنر سید معظم علی (بعد از مرگ)، آرٹ کے شعبہ سے اجے چکرورتی، ایس سی جمیر، ماہر ماحولیات انل پرکاش جوشی، قانون داں این آر مادھو مینن (بعد از مرگ) اور سابق مرکزی وزیر منوہر پاریکر اہم ہیں۔
اس بارکے پدم شری ایوارڈوں کےلئے 118ہستیوں کے ناموں کو منظوری دی گئی ہے جن میں فلم اداکارہ کنگنا راناوت، ٹی وی سیریلوں کی ڈائرکٹر ایکتا کپور، گلوکار سریش واڈکر، معروف ریاضی داں نارائن سنگھ (بعد از مرگ) گلوکار عدنان سمیع اورفلم پروڈیوسر کرن جوہر اہم ہیں۔
پدم وبھوشن پانے والوں کی فہرستایک۔ مسٹر جارج فرنانڈیس (بعد از مرگ)۔ عوامی خدمت، بہاردو۔ مسٹر ارون جیٹلی (بعد از مرگ)۔ عوامی خدمت، دہلیتین۔ مسٹر انیرودھ جگناتھ جے سی ایس کے، عوامی خدمت، ماریشسچار۔ محترمہ ایم سی میری کو۔ اسپورٹس، منی پورپانچ۔ مسٹر چھنو لال مشرا، آرٹ، اترپردیشچھ۔ محترمہ سشما سوراج (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، دہلیسات۔ مسٹر وشویش تیرتھ سوامی جی مسٹر پیجاورا ادھیوکھا جا مٹھ اڈوپی (بعد از مرگ)، روحایت، کرناٹکآٹھ۔ مسٹر ایم ممتا ز علی (شری ایم)روحانیت۔ کیرالہنو۔ مسٹر سید معظم علی (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، بنگلہ دیشدس۔ مسٹر مظفر حسین بیگ، عوامی خدمت، جموں وکشمیرگیارہ۔ مسٹر اجے چکرورتی، آرٹ، مغربی بنگالبارہ۔ مسٹر منوج داس، ادب اور تعلیم، پڈوچیریتیرہ ۔ مسٹر بال کرشن دوشی، آرکیٹیکچر، گجراتچودہ۔ محترمہ کرشنمل جگناتھ۔ عوامی خدمت، ناگالینڈپندرہ۔ مسٹر ایس سی جمیر، عوامی خدمت، ناگالینڈسولہ۔ مسٹر انل پرکاش جوشی، عوامی خدمت، اتراکھنڈسترہ۔ڈاکٹر تسیرنگ لاندول، میڈیسن، لداخاٹھارہ۔ مسٹر آنند مہندرا، کاروبار اور صنعت، مہاراشٹرانیس۔ مسٹر این آر مادھو مینن (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، گوابیس۔ مسٹر منوہر گوپال کرسن پربھو پاریکر (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، گوااکیس۔ پروفیسر جگدیش سیٹھ، ادب اور تعلیم، امریکہبائیس۔ محترمہ پی وی سندھو، اسپورٹس، تلنگانہتئیس۔ مسٹر وینوشری نواسن، کاروبار اور صنعت، تملناڈوان کے علاوہ 118کو پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔