ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیٹلی کا دو ٹوک انتباہ ، کالا دھن کا اعلان کرنے کے لئے مزید نہیں بڑھے گی وقت کی حد

نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے واضح کردیا کہ کالا دھن کا اعلان کرنے کیلئے چار ماہ کی ڈیڈ لائن اب نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ڈیڈ لائن 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

  • IANS
  • Last Updated: Jun 28, 2016 10:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیٹلی کا دو ٹوک انتباہ ، کالا دھن کا اعلان کرنے کے لئے مزید نہیں بڑھے گی وقت کی حد
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے واضح کردیا کہ کالا دھن کا اعلان کرنے کیلئے چار ماہ کی ڈیڈ لائن اب نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ڈیڈ لائن 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے واضح کردیا کہ کالا دھن کا اعلان کرنے کیلئے چار ماہ کی ڈیڈ لائن اب نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ڈیڈ لائن 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ جیٹلی نے تجارت و صنعت اور پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں ساتھ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم ڈیڈلائن میں توسیع نہیں کریں گے ۔ لوگوں کے پاس اپنی بے حسابی آمدنی کا اعلان کرنے کا یہ آخری موقع ہے ۔ حکومت اسے ایک مشن کے طور پر چلائے گی ۔  آخرمیں جو کوئی بھی قانون کے دائرے میں آئے گا ، اس کو نتیجہ بھگتنا پڑے گا ۔


آمدنی کا اعلان کرنے کیلئے ایک بار ملنے والا یہ موقع 2016 یکم جون سے 30 ستمبر تک رہے گا ۔ جیٹلی نے یہ بھی کہا کہ طرح طرح کی تجاویز آئی ہیں ۔ ان میں سے ایک تجویز یہ ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں معلومات دینے کے لئے ٹیکس حکام  خاص طور سے ٹیکس کنسلٹنٹس ، سی بی ڈی ٹی کے حکام اور حکومت کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی جائے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں ۔


تاہم جیٹلی نے زور دے کر کہا کہ آئی ڈی 2016 میں اب مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ، کیونکہ جو لوگ اس زمرے میں آئیں گے ، انہیں جرمانہ بھرنا ہوگا ۔  جیٹلی نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ جن کے پاس بھی کالا دھن ہے، وہ اس کا اعلان کریں گے ۔ اس قانون کے تحت کئے گئے کسی بھی اعلان کا انکشاف نہیں کیا جائے گا ۔

First published: Jun 28, 2016 10:13 PM IST