ارون جیٹلی کو بچانے میں لگے ہیں کچھ میڈیا گھرانے: اروند کیجریوال
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ کچھ میڈیا گھرانے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) گھپلے میں بے قصور ثابت کرنے پر تلے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Dec 28, 2015 08:54 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ کچھ میڈیا گھرانے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) گھپلے میں بے قصور ثابت کرنے پر تلے ہیں۔
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ کچھ میڈیا گھرانے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) گھپلے میں بے قصور ثابت کرنے پر تلے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ کس طرح کچھ میڈیا گھرانے جیٹلی جی کو بے قصور ثابت کرنے پر تلے ہیں۔ جیٹلی جی جانچ کا سامنا کرنے سے ڈر کیوں رہے ہیں؟ ‘‘
انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر گھپلے کی جانچ سے راہ فرار اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کا فرق ہے۔ عام آدمی پارٹی پختہ ثبوتوں پر سخت قدم اٹھاتی ہے۔ بی جے پی جانچ سے بھاگتی ہے اور بدعنوانی کا دفاع کرتی ہے۔