ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال نے غلط نمبر ڈائل کر دیا ، اب 10 کروڑ دینے کو تیار رہیں : بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی جانچ سے وابستہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو کلین چٹ دےئے جانے کے پس منظر میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو آج نصیحت دی کہ وہ بے بنیاد الزامات کے لئے مسٹر جیٹلی سے معافی مانگیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 27, 2015 06:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال نے غلط نمبر ڈائل کر دیا ، اب 10 کروڑ دینے کو تیار رہیں : بی جے پی
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی جانچ سے وابستہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو کلین چٹ دےئے جانے کے پس منظر میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو آج نصیحت دی کہ وہ بے بنیاد الزامات کے لئے مسٹر جیٹلی سے معافی مانگیں۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی جانچ سے وابستہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو کلین چٹ دےئے جانے کے پس منظر میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو آج نصیحت دی کہ وہ بے بنیاد الزامات کے لئے مسٹر جیٹلی سے معافی مانگیں۔


بی جے پی کے ترجمان ایم جے اکبر اور سری کانت شرما نے پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ کانگریس کے دور اقتدار میں سیریس فراڈ انوسٹی گیشن آفس (ایس آئی ایف او) کی تفتیش میں بھی مسٹر جیٹلی بے داغ ثابت ہوئے تھے اور اب عام آدمی پارٹی کی حکومت کے ذریعہ کرائی گئی تفتیش میں بھی مرکزی وزیر خزانہ کے خلا ف کوئی الزام نہیں ہے۔


مسٹر اکبر نے کہاکہ 15نومبر 2015کو سونپی گئی جانچ رپورٹ میں بھی مسٹر جیٹلی کے خلاف کوئی بھی الزام نہیں ہے۔ اس لئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر ( مسٹر کیجریوال) کو مسٹر جیٹلی سے معافی مانگنی ہی چاہئے اور عدالت میں بھی جاکر یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ مرکزی وزیر خزانہ نے کوئی غلطی نہیں کی۔


انہوں نے کہاکہ مسٹر کیجریوال کا یہ کہنا ہے کہ تین رکنی کمیٹی نے کسی خاص شخص کے خلاف جانچ نہیں کی ہے ، مضحکہ خیز ہے، کیونکہ اسی رپورٹ میں پانچ دیگر لوگوں کے نام بھی ہیں۔ مسٹرکیجریوال اب اور کتنا جھوٹ بولیں گے۔ انہیں عوام کو جواب دینا ہی ہوگا۔

First published: Dec 27, 2015 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading