ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری،اب نتن گڈکری سے کیا معذرت کا اظہار

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اکالی د ل کے چیف سکریٹری بکر م سنگھ مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے معافی مانگتے ہوئے کورٹ کیس ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری،اب نتن گڈکری سے کیا معذرت کا اظہار
فائل فوٹو

نئی دہلی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اکالی د ل کے چیف سکریٹری بکر م سنگھ مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے معافی مانگتے ہوئے کورٹ کیس ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے اروند کیجریوال نے نتن گڈکری کو ایک خط لکھ کر ان کے خلاف لگائے گئے بے بنیادالزامات کیلئے معذرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ "میری آپ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔میں اس کیلئے معذرت چاہتا ہوں۔اس معاملے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورٹ کیس کو ختم کریں"۔

کیجریوال نے نتن گڈکری پر بھی بد عنوانی کا الزام لگایا تھا اور ہتک عزت کے معاملے کا سامنا کر رہے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس لیڈر کپل سبل سے بھی معافی مانگی ہے۔

کیجریوال نے مجیٹھیا سے مانگی معافی،جیٹلی سے بھی کریں گے بات

دہلی سی ایم اروند کیجریوال اپنے اوپر چل رہے ہتک عزت کے مقدموں کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اس کیلئے کیجریوال تمام متعلقہ لیڈران سے باری بار ی بات کریں گے۔انہوں نے ہتک عزت کے معاملے میں اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا سے تحریری طور پر معافی بھی مانگ لی ہے۔مانا جارہا ہیکہ اب اروند کیجریوال جلد ہی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی بات کریں گے۔

واضح ہو کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی، ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری ،مرکزی وزیر جے رام رمیش سمیت کئی لیڈروں نے اروند کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔دہلی حکومت اور سی ایم کے قریبی ذرائع کے مطابق ہتک عزت معاملوں کی سماعت کی وجہ سے عدالت کیجریوال کو گھنٹوں کا وقت برباد کرنا پر رہا ہے۔جس کا اثر انتظامیہ کے کام کاج پر پڑ رہاہے۔

First published: Mar 19, 2018 06:31 PM IST