دہلی میں کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کانگریس پرتنقید کرتے بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کومغروربتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں اس کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔
دراصل اروند کیجریوال دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی تقریب کوخطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کانگریس اتحاد کرنےکے لئے راضی کرنےکی کوشش کی، لیکن وہ نہیں سمجھ پائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس لوک سبھا الیکشن میں دہلی میں اپنی ضمانت گنوا بیٹھےگی۔
دہلی کانگریس کی صدراورسابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی نے متفقہ طورپرلوک سبھا الیکشن کےلئے'آپ' سے اتحاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ 'لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوجائے گی'۔
اقلیتی اکثریتی اسمبلی حلقہ مصطفیٰ آباد میں کیجریوال نے لوگوں سے یہ دھیان رکھنےکوکہا کہ ان کا ووٹ کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان نہ تقسیم ہو۔ انہوں نے کہا 'دہلی میں عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں کیونکہ صرف ہم ہی لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کوشکست دے سکتے ہیں'۔
گزشتہ دنوں عام آدمی پارٹی نے دہلی کی سبھی لوک سھا سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 7 میں سے 6 پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی قیاس آرائی کی جاتی رہی کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی کا انتخابی اتحاد ہوجائے گا۔ اس درمیان گزشتہ روزشیلادکشت نے یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی ہے۔ سونیا گاندھی نے بھی اتحاد کولے کرصورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔