کیجریوال کا وزیر اعظم مودی پر پھر نشانہ، شیلا نے گھوٹالہ کیا تو ایف آئی آر میرے خلاف کیوں؟
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
- IBN Khabar
- Last Updated: Jun 28, 2016 10:20 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلسل دہلی حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پی ایم مودی کو صرف وہ ہی بدعنوان نظر آئے اور ان کے آفس پر سی بی آئی ریڈ کروا دی گئی۔
کیجریوال نے کہا کہ پی ایم کا اس سے بھی من نہیں بھرا تو میرے خلاف ایف آئی آر کروا دی۔ مطلب گھوٹالہ شیلا دکشت نے کیا اور ایف آئی آر ہمارے خلاف۔ ہماری اے سی بی تھی لیکن وہ بھی ہم سے چھین لی، ہم کس کے پاس جا کر ایف آئی آر کرتے؟
کیجروال نے کہا کہ اس بار جو سرکل ریٹ بڑھائے جائیں گے یہ عوام سے پوچھ کر بڑھایا جائے گا۔ کچھ دنوں میں اس کا اشتہار آ جائے گا۔ آج اگر کوئی ایک پارٹی تاجروں کے بارے میں سوچتی ہے اور ان کے مفاد میں فیصلے لیتی ہے تو وہ صرف عام آدمی پارٹی ہے۔
کیجروال نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے تاجروں کے نام پر بڑے بڑے وعدے کئے لیکن انتخابات کے بعد کچھ نہیں کیا۔ بی جے پی اور کانگریس کے لوگوں کے بیچ آپس میں گہری دوستی ہے۔ ان کی باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ مصیبتیں صرف بنائے رکھنے کے لئے ہوتی ہیں تاکہ اگلے انتخابات میں وہ کام آئیں۔