ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کا نجیب پر نشانہ ، کہا : جنگ کچھ بھی کرلیں ، نائب صدر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہٹلر بنے ہوئے ہیں اور انکی نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2016 05:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا نجیب پر نشانہ ، کہا : جنگ کچھ بھی کرلیں ، نائب صدر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہٹلر بنے ہوئے ہیں اور انکی نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہٹلر بنے ہوئے ہیں اور انکی نائب صدر بننے کی آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ایک ٹویٹ میں مسٹر کیجریوال نے کہا نائب صدر بننے کے لئے مسٹر جنگ نے اپنی روح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بیچ دی ہے مگر مسٹر مودی کبھی ایک مسلمان کو یہ عہدہ نہیں دیں گے چاہے لیفٹیننٹ گورنر کتنی بھی کوشش کرلیں ۔

مسٹر کیجریوال نے کہا لیفٹیننٹ گورنر ہٹلر کی طرح کام کررہے ہیں وہ اپنے ماسٹر مسٹر مودی اور امت شاہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔اس مرتبہ دونوں کے درمیان تکرار دہلی خواتین کمیشن کے ممبر سیکریٹری کی تقرری کو لے کر ہوئی ہے۔ گورنر نے آّئی اے ایس افسر دلراج کورکو کمیشن کے ممبر سیکریٹری کا اضافی چارج دیا ہے ۔ محترمہ کور سماجی بہبود محکمہ کی سیکریٹری ہیں۔

مسٹر کیجریوال نے آٹھ روز قبل مسٹر جنگ کی جانب سے کمیشن میں مقرر کی گئی ممبر سیکریٹری الکا دیوان کو ہٹانے کے لئے خط لکھا تھا۔ خط میں محترمہ دیوان کی تقرری کو غیر آئینی بتاتے ہوئے انہیں ہٹانے کی مانگ کی گئی تھی۔ مسٹر جنگ نے محترمہ دیوان کو ہٹانے کے بعد محترمہ کور کو مقرر کردیا ۔ اسی کو لے کر دونوں میں جھگڑے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسٹر کیجریوال نے مسٹر جنگ کا موازنہ ہٹلر سے کہا۔

First published: Dec 07, 2016 05:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading