ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال نے کہا :جرائم ہوئے تو وزیر اعظم مودی کو چین سے سونے نہیں دوں گا

نئی دہلی: دہلی کے ناگلوئی علاقے میں 2 سال کی معصوم بچی سے عصمت دری کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو پولیس کو ریاست کے حوالے کرنے کے مطالبہ کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 18, 2015 10:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال نے کہا :جرائم ہوئے تو وزیر اعظم مودی کو چین سے سونے نہیں دوں گا
نئی دہلی: دہلی کے ناگلوئی علاقے میں 2 سال کی معصوم بچی سے عصمت دری کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو پولیس کو ریاست کے حوالے کرنے کے مطالبہ کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: دہلی کے ناگلوئی علاقے میں 2 سال کی معصوم بچی سے عصمت دری کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو پولیس کو ریاست کے حوالے کرنے کے مطالبہ کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد کیجریوال نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ 'جب تک دہلی میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے، ہم وزیر اعظم کو چین سے سونے نہیں دیں گے۔


وزیر اعظم پر نشانہ سادھنے کے بعد کیجریوال نے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کیجریوال نے کہا کہ 'میں شیلا دکشت نہیں ہوں، دہلی میں عصمت دری کے بعد خاموش نہیں بیٹھوںگا۔ دہلی میں جنگل راج ہونے کی بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم اگر پوری دہلی کی پولیس ہمارے حوالے نہیں کر سکتے تو صرف جمناپار کی ہی دے دیں۔ ' کیجریوال نے وزیر اعظم کے بیرون ممالک دوروں پر بھی سوال کھڑا کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم ابھی صرف 22 ملک ہی گھومے ہیں، فی الحال ان کے پاس وقت نہیں ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ناگلوئی میں خاندان کے ساتھ رام لیلا دیکھنے گئی بچی کو دو موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کر لیا تھا اور پھر بعد میں اس کے ساتھ ریپ کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو نابالغ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس دونوں ملزموں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ملزم اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔


ریپ کے اس واقعہ کے بعد اپوزیشن پارٹیاں کیجریوال کو نشانے پر لے رہی ہیں۔ دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ دہلی حکومت کی کوئی بھی مانگ بنیادی ڈھانچہ نظام میں ممکن نہیں ہے، یہ ان کو بھی معلوم ہے۔ پہلے انہوں نے جو وعدہ کیا ہے، اسے پورا کریں۔ وہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ان کے گھر کے باہر یوتھ کانگریس نے مظاہرہ بھی کیا۔


مشرقی دہلی سے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ سندیپ دکشت نے کہا کہ یہ دہلی کی بدقسمتی ہے کہ جو دہلی کو چلا رہے ہیں ، انہیں لگتا ہے صرف دوسروں پر سوالات اٹھا کر بچ کر نکل جائیں گے۔

First published: Oct 18, 2015 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading