ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال نے پھر مودی سرکار کو لیا آڑے ہاتھوں ، کہا :  ایک صحافی نے بتایا کہ اروناچل کے بعد اگلا نمبر دہلی کاہے

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یوم جمہوریہ کے موقع پر چھترسال اسٹیڈیم میں منعقد ہ تقریب میں مرکز کی مودی سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے ایک طرف جہاں دہلی حکومت کی کامیابیوں کوشمار کرایا وہیں مرکزپر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اروناچل کے بعد اب دہلی کا نمبر ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 25, 2016 12:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال نے پھر مودی سرکار کو لیا آڑے ہاتھوں ، کہا :  ایک صحافی نے بتایا کہ اروناچل کے بعد اگلا نمبر دہلی کاہے
نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یوم جمہوریہ کے موقع پر چھترسال اسٹیڈیم میں منعقد ہ تقریب میں مرکز کی مودی سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے ایک طرف جہاں دہلی حکومت کی کامیابیوں کوشمار کرایا وہیں مرکزپر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اروناچل کے بعد اب دہلی کا نمبر ہے۔

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یوم جمہوریہ کے موقع پر چھترسال اسٹیڈیم میں منعقد ہ تقریب میں مرکز کی مودی سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے ایک طرف جہاں دہلی حکومت کی کامیابیوں کوشمار کرایا وہیں مرکزپر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اروناچل کے بعد اب دہلی کا نمبر ہے۔


چھترسال اسٹیڈیم میں کیجریوال نے اروناچل پردیش میں صدر راج کی سفارش کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگلا نمبر دہلی کا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ایک صحافی نے مجھے بتایا کہ اگلا نمبر ہمارا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کیجریوال نے ٹویٹ کر کے مرکز پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا یہ حیران کرنے والا قدم ہے۔ بی جے پی الیکشن ہار گئی ہے ، اس لئے اب پچھلے دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔


حیدر آباد کے دلت طالب علم روہت کی خودکشی کے معاملہ پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ روہت کو آخر خودکشی پر کیوں مجبور ہونا پڑا۔ آج امبیڈکر کے راستے پر چلنے والا ملک مخالف ہو گیا ۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں افسروں کی دھمکی دی جاتی ہے۔


کیجریوال نے اپنی حکومت کے کاموں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے کمال کا کام کیا ہے۔ محکمہ نے بجٹ سے 350 کروڑ روپے کم میں کام کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ پیسے کو ہم محکمہ صحت کو دیں گے ، جس سے آپ کو مفت دوائیں مل سکیںگی ۔


طاق اور جفت فارمولے کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ دہلی والے جب چاہیں گے، یہ فارمولہ آ جائے گا۔ عوام سے رائے لینے کے بعد ہی فارمولہ نافذ کریں گے۔

First published: Jan 25, 2016 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading