ہوم » نیوز » No Category

کیجریوال کا ایکناتھ کھڑسے پر شدید حملہ ، بتایا غدار ، ہاردک پٹیل کی حمایت کی

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مہاراشٹر کے سابق وزیر ریوینیو ایکناتھ كھڑسے پر تیکھا حملہ بولا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 05, 2016 10:38 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا ایکناتھ کھڑسے پر شدید حملہ ، بتایا غدار ، ہاردک پٹیل کی حمایت کی
نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مہاراشٹر کے سابق وزیر ریوینیو ایکناتھ كھڑسے پر تیکھا حملہ بولا ہے۔

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مہاراشٹر کے سابق وزیر ریوینیو ایکناتھ كھڑسے پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ داؤد ابراہیم کے ساتھ ان کی مبینہ بات چیت کے لئے کیجریوال نے کھڑسے کو غدار قرار دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ پاٹيدار لیڈر ہاردک پٹیل کی حمایت کی ۔  کیجریوال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں یہ باتیں کہی ہیں ۔

کیجریوال نے کہا کہ مجھ سے گجرات کے بہت سے لوگ ملنے آئے تھے ۔ ہاردک پٹیل گزشتہ 8 ماہ سے جیل میں ہے اور اس پر غداری کے مقدمات چل رہے ہیں ۔ ملنے آنے والوں نے بتایا کے اس بات کو لے کر وہ کافی دکھی ہیں ۔ آخر ہاردک پٹیل کی غلطی کیا ہے؟ ہاردک نے گجراتیوں کے لئے اور اپنے سماج کے لیے آواز اٹھائی ۔ انہوں نے کبھی اپنے ملک کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ۔ ہاردک نے کبھی ملک کو توڑنے والی قوتوں کا ساتھ نہیں دیا ۔

اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ مہاراشٹر کے ایک وزیر ہیں كھڑسے صاحب، ان کا ایک ریکارڈ نکل کے آیا ہے کہ وہ داؤد ابراہیم سے بات چیت کرتے ہیں ۔ غدار تو كھڑسے صاحب ہوئے نا ، ان کے خلاف حکومت کوئی ایکشن نہیں لیتی اور ہاردک پٹیل کے خلاف ایکشن لیتی ہے ۔ ہاردک پٹیل غدار کیسے ہوا ۔ ہاردک کی بات سے آپ متفق نہیں ہو سکتے ہیں ، لیکن یہ غداری نہیں ہے ۔ غدار كھڑسے جیسے لیڈر ہیں ۔



ہاردک پٹیل جو بات کہہ رہا تھا ، اس کو لاکھوں گجراتی بھی کہہ رہے تھے، تو کیا لاکھوں گجراتی غدار ہو گئے؟ تو ایک دم سے گجرات کے لوگوں کو غدار قرار دے دینا اور ان کی توہین کرنا صحیح نہیں ہے ۔  کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے لئے اصل امتحان اس وقت ہوگا ، جب مدھیہ پردیش اور راجستھان کے وزرائے اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور وسندھرا راجے بھی استعفی دے دیں ۔
First published: Jun 05, 2016 10:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading