ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چیف سکریٹری سے مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسے کیجریوال اور سسودیا ، مجرمانہ سازش کا چلے گا کیس : ذرائع

دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہوئی مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف دہلی پولیس چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری میں ہے ۔

  • Share this:
چیف سکریٹری سے مار پیٹ کے معاملہ میں پھنسے کیجریوال اور سسودیا ، مجرمانہ سازش کا چلے گا کیس : ذرائع
کیجریوال اور منیش سسودیا ۔ فائل فوٹو

دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہوئی مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف دہلی پولیس چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس چارج شیٹ میں ان دونوں کے خلاف سازش کے تحت چیف سکریٹری پر حملہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں قصور وار پائے جانے پر انہیں زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔


ذرائع کے مطابق 19 فروری کی رات وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں پولیس کئی لوگوں کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پر چارج شیٹ تیار کررہی ہے۔


اس چارج شیٹ میں کیجریوال اور منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے دیگر 11 ممبران اسمبلی کے بھی نام ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اگلے مہینے اپنی یہ چارج شیٹ عدالت میں داخل کرسکتی ہے۔

First published: Jun 28, 2018 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading