உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارون جیٹلی مقدمہ دائر کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کریں : کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگی کے سلسلے میں جاری جنگ کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ ارون جیٹلی عدالت میں مقدمہ دائر کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کریں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: دہلی ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگی کے سلسلے میں جاری جنگ کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ ارون جیٹلی عدالت میں مقدمہ دائر کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کریں۔

      مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ عدالت میں کیس کرکے جیٹلی جی ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کریں۔ بدعنوانی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے لکھا کہ جیٹلی جی کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے انکوائری کمیشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

      دہلی حکومت نے ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی اور دہلی سکریٹریٹ میں سی بی آئی کے چھاپوں پر بحث کے لئے اسمبلی کا کل خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

      خیال رہے کہ مسٹر جیٹلی نے آج مسٹر کیجریوال کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے پانچ دیگر لیڈران کمار وشواس، آشوتوش، سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور دیپک واجپئی کے خلاف دس کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

      انہوں نے مسٹر کیجریوال اور دیگر کو معافی مانگنے کے لئے کوئی قانونی نوٹس بھیجنے کے بجائے عدالت میں براہ راست ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ عدالت اس معاملے پر پانچ جنوری کو سماعت کرے گی۔

      First published: