உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرشانت بھوشن کا کیجریوال پر حملہ، کہا بی جے پی اور کانگریس سے بڑی جھوٹی ہے عام آدمی پارٹی

    نئی دہلی :پرشانت بھوشن نے ایک بار پھر کیجریوال حکومت پر حملہ بولا ہے۔ جن لوک پال بل پر پرشانت نے کہا کہ یہ بل 2014 کے بل سے یکسر مختلف ہے۔ میں اس بل پر بحث کرنے کے لئے کیجریوال کو چیلنج دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تو کانگریس اور بی جے پی سے بھی بڑی جھوٹی پارٹی نکلی۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی :پرشانت بھوشن نے ایک بار پھر کیجریوال حکومت پر حملہ بولا ہے۔ جن لوک پال بل پر پرشانت نے کہا کہ یہ بل 2014 کے بل سے یکسر مختلف ہے۔ میں اس بل پر بحث کرنے کے لئے کیجریوال کو چیلنج دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تو کانگریس اور بی جے پی سے بھی بڑی جھوٹی پارٹی نکلی۔

      پرشانت بھوشن نے کہا کہ لوک پال کو ہٹانے کا پاور حکومت کے پاس نہ ہو اور اس لئے ہم نے کہا تھا کی سی بی آئی کو حکومت کے دائرہ سے باہر کیا جائے تاکہ وہ منصفانہ تحقیقات کر سکے۔

      لوک پال کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے اس میں دو تہائی اکثریت سے ہٹانے کی بات کہی گئی ہے۔ اب ہم پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کی ہم بی جے پی کے کہنے پر ہم یہ سب کہہ رہے ہیں۔

      پرشانت نے مزید کہا کہ 2014 میں جو لوک پال کا ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا ، اس کو عام نہیں کیا گیا تھا ۔ یہ کل میرے پاس آیا ہے ۔ یہ بالکل ہٹلر والا طریقہ ہے کی سوشل میڈیا پر کوئی بات پھیلا دو اور وہی سچ ہے، لیکن 2014 کے اور اب کے بل میں وہ فرق ہے جسے ہم کل سے بتا رہے ہیں۔

      پرشانت نے کہا کہ 2014 کے بل میں 7 میں سے 2 لیڈر تھے، جس میں سے ایک حکومت کا ہوتا ، مگر موجودہ بل میں 3 لیڈر ہیں، جس میں سے ایک حکومت کا ہے، مطلب حکومت کے بغیر لوک پال نہیں بن سکتا ہے۔

      پرشانت نے الزام لگایا کہ اتناسفید جھوٹ بی جے پی اور کانگریس بھی نہیں بولتی جتنا سفید جھوٹ کیجریوال حکومت بول رہی ہے۔ لوک پال کا انتخاب شفاف طریقہ سے ہوگا ، یہ طے ہوا تھا۔ حکومت کے کم لوگ ہوں گے۔ لوک پال کا سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی ہدایت کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا تھا۔ مرکز کے بل کو اروند نے جوک پال کہا تھا یہ بل تو اس سے بھی بدتر ہے۔

      First published: