ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی بوکھلاگئے ہیں ، یہ ہمیں مروا بھی سکتے ہیں : کیجریوال

انہوں نے پارٹی کارکنان اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ یہ ہمیں مروا بھی سکتے ہیں۔ جیل تو چھوٹی چیز ہے۔ قربانی دینی ہے تو ہی عام آدمی پارٹی میں رہیں، ورنہ کچھ وقت کے لئے چھوڑ دیں

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 27, 2016 06:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی بوکھلاگئے ہیں ، یہ ہمیں مروا بھی سکتے ہیں : کیجریوال
انہوں نے پارٹی کارکنان اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ یہ ہمیں مروا بھی سکتے ہیں۔ جیل تو چھوٹی چیز ہے۔ قربانی دینی ہے تو ہی عام آدمی پارٹی میں رہیں، ورنہ کچھ وقت کے لئے چھوڑ دیں

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے ممبران اسمبلی کی گرفتاری پر ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے پی ایم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ یہ ہمیں مروا بھی سکتے ہیں۔ جیل تو چھوٹی چیز ہے۔ قربانی دینی ہے تو ہی عام آدمی پارٹی میں رہیں، ورنہ کچھ وقت کے لئے چھوڑ دیں۔

یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارے 10 ایم ایل اے کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایک رکن اسمبلی کے یہاں انکم ٹیکس کی ریڈ پڑی ہے۔ 21 ایم ایل اے کو نااہل قرار دئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ آپ روزانہ کہتے ہیں کہ یہ مودی جی کرا رہے ہیں، مودی جی کرا رہے ہیں، مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ انکم ٹیکس اور سی بی آئی ریڈ مودی جی اور امت شاہ ہی کرا رہے ہیں۔ اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ ایک ایک ممبر اسمبلی کو پکڑتے ہیں، مگر بار بار وہ باہر نکل آتے ہیں۔ کورٹ نے بھی ان کو بری طرح پامال کیا ہے۔ مودی جی دہلی کی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ پنجاب، گوا اور گجرات کی حمایت سے بوکھلائے ہیں۔ یہ باعث تشویش ہے کہ کسی ملک کا بادشاہ بوکھلاہٹ میں غصے میں فیصلہ لینے لگے گا تو یہ ملک کا کیا ہوگا۔

کیجریوال نے نیپال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کے ساتھ صدیوں سے رشتے اچھے تھے۔ اس کا کیا ہوا۔ وہ بہت سارے فیصلے بوکھلاہٹ میں لے رہے ہیں۔ مودی جی ہر محاذ پر ناکام ہو گئے ہیں۔ وہ ایک ایک کر سب کو کچل رہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کو، نوجوانوں کو، روہت ویمولا وغیرہ سب کو کچل دیا۔ ہم کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا، لیکن ان سب کے بعد ہم نے ہمت نہیں ہاری ہے۔

انہوں نے اپنے کارکنان اور وزراء سے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے۔ یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ کسی کو بھی مروا سکتے ہیں، مجھے بھی مروا سکتے ہیں۔ آپ لوگ اپنے کنبہ سے بات کر لو، جیل تو کئی بار جانا پڑے گا۔ اگر آپ کمزور ہیں ، تو آپ سیاست چھوڑدیجئے۔

First published: Jul 27, 2016 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading