اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجیوگاندھی کوملا 'بھارت رتن' واپس لےمرکز، دہلی اسمبلی میں تجویزمنظور

    دہلی اسمبلی میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    دہلی اسمبلی میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    مانا جارہا ہے کہ کیجریوال نے سکھ  طبقے کے ووٹ بینک کو اپنے حق میں کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ 

    • Share this:
      دہلی کی کیجریوال حکومت نے اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجیوگاندھی سے ملک کا سب سےاعلیٰ اعزاز"بھارت رتن" واپس لینے کی تجویزمنظورکی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت کا کہنا ہےکہ 1984 کے سکھ مخالف فساد کےسبب، سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کودیا گیا سب سے اعلیٰ اعزازواپس لیا جانا چاہئے۔

      عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی جرنیل سنگھ نےاس تجویزکوپیش کیا، جواسمبلی میں منظور کیا گیا۔ تجویزمیں کہا گیا "دہلی حکومت کووزارت داخلہ کوسخت الفاظ میں یہ لکھ کردینا چاہئے کہ قومی دارالحکومت کی تاریخ کے سب سے زیادہ قتل عام کے متاثرین کے اہل خانہ اوران کے اپنے انصاف سے محروم ہیں۔

      ایوان نے حکومت کواحکامات دیئے کہ وہ وزارت داخلہ سے کہے کہ وہ ہندوستان کے گھریلو مجرمانہ قوانین میں انسانیت کے خلاف جرائم اورقتل عام کو خاص طورپرشامل کرنے کے لئےسبھی اہم اورضروری اقدامات اٹھائے۔ سکھ فساد معاملے میں حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ نے سابق کانگریسی ممبرپارلیمنٹ سجن کماراوردیگرکوعمرقید کی سزا سنائی ہے۔

      لوک سبھا الیکشن 2019 کے تحت مرکزکی مودی حکومت کے خلاف بن رہےعظیم اتحاد میں اتحادی کے طورپردیکھے جانے والی عام آدمی پارٹی نے اس تجویزکے ساتھ ہی کانگریس کے ساتھ دودوہاتھ کرنے کا من بنالیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ کیجریوال حکومت نے سکھ طبقےکےووٹ بینک کواپنے پالے میں کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ان کے بیٹے راجیو گاندھی نے ملک کی باگ ڈورسنبھالی تھی۔ سال 1991 میں انہیں "بھارت رتن" سے سرفرازکیا گیا تھا۔
      First published: