உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروند کیجریوال ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ، اتفاق رائے سے کیا گیا فیصلہ

    اروند کیجریوال ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ، اتفاق رائے سے کیا گیا فیصلہ

    اروند کیجریوال ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ، اتفاق رائے سے کیا گیا فیصلہ

    قومی ایگزیکٹو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے اور ساتھ ہی اروند کیجریوال کو قومی کنوینر منتخب کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کیجریوال ایک بار پھر پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں ۔ یہ فیصلہ عام آدمی پارٹی کی نو منتخب قومی ایگزیکٹو کی پہلی میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا ۔ قومی ایگزیکٹو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے اور ساتھ ہی اروند کیجریوال کو قومی کنوینر منتخب کیا ہے ۔ اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ، قومی سکریٹری پنکج گپتا اور قومی خزانچی این ڈی گپتا ، جو قومی ایگزیکٹو کے ذریعہ منتخب ہوئے ہیں ، ان کی مدت پانچ سال ہوگی۔

    قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کا اجلاس کل ڈیجیٹل ذریعہ سے منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کی ، جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں 34 نئے قومی ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب کیا گیا ۔ ان ایگزیکٹو ممبران میں آپ کے سینئر لیڈر اروند کیجریوال ، منیش سسودیا ، ستیندر جین ، عمران حسین ، راجیندر پال گوتم ، راگھو چڈھا ، آتشی ، راکھی برلان وغیرہ شامل ہیں ۔

    اسی دوران عام آدمی پارٹی کے نو منتخب قومی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں قومی کنوینر ، قومی سیکرٹری اور قومی خزانچی مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ۔ اس دوران تمام ایگزیکٹو ممبران نے متفقہ طور پر پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کیجریوال کو قومی کنوینر بنانے پر اتفاق کیا۔ نیز ایگزیکٹو ممبران نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل ایگزیکٹو کا دوسرا اجلاس جلد منعقد ہوگا ۔ اس میٹنگ میں ریاست وار انتخاب کا تجزیہ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

    عام آدمی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جب اروند کیجریوال کا نام قومی کنوینر کے عہدے کے لیے تجویز کیا گیا ، تو وہاں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر ان کے نام کی حمایت کی ۔ ایگزیکٹو ممبران نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی بنی ہے ، اروند کیجریوال مہارت سے ایک گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ملک بھر میں ایک مقبول لیڈر ہیں ۔ اروند کیجریوال نے ہمیشہ مشکل حالات میں عام آدمی پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور مشکل حالات میں بھی پارٹی کو متحد اور مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ایگزیکٹو ممبران نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور پورے ملک کے لوگ اروند کیجریوال کی مقبولیت، دیانت دار امیج اور کام کی سیاست سے بہت متاثر ہیں ۔ جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں نے ، ان کی قیادت میں، عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر دہلی میں تاریخی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔  ارکان نے متفقہ طور پر کہا کہ عام آدمی پارٹی کو اروند کیجریوال سے بہتر کوئی اور نہیں سنبھال سکتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: