உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروند کیجریوال نے نامنظور کیا آشوتوش کا استعفی ، کہا : اس جنم میں تو نہیں

    آشوتوش نے عام آدمی پارٹی سے دیا استعفیٰ، کہا : اچھا تھا سفر ۔ فائل فوٹو۔

    آشوتوش نے عام آدمی پارٹی سے دیا استعفیٰ، کہا : اچھا تھا سفر ۔ فائل فوٹو۔

    آشوتوش نے استعفی دیتےہوئے ٹویٹ کیا تھا : ہر ایک کاسفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

    • Share this:
      عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر آشوتوش کے استعفی کو دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نامنظور کردیا ہے ۔ کیجریوال نے آشوتوش کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس جنم میں تو وہ استعفی منظور نہیں کرسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔
      انہوں نے استعفیٰ کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ۔آپ کی قومی مجلس عاملہ کے رکن مسٹر آشوتوش نے ٹوئٹ کیا کہ ہر ایک کاسفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے ۔







      مسٹر آشوتوش نے کہا کہ یہ مکمل طور پر نجی وجہ سے ہے۔ پارٹی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ، جنہوں نے میری حمایت کی ۔خیال رہے کہ انہوں نے 2014 میں چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے ’آپ ‘ امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا، تاہم وہ ہار گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ آپ لیڈر نے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پارٹی سے اپنا استعفی دیا ہے۔

      یو این آئی کے ان پٹ کےساتھ ۔ 
      First published: