ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیٹلی پر وار: کیجریوال بھی کیرتی آزاد کی حمایت میں آئے آگے

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بنا رہے بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد اپنی پارٹی کی نصیحت کی پروا نہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے فیصلے پر اڑے ہوئے ہیں۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 20, 2015 11:48 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیٹلی پر وار: کیجریوال بھی کیرتی آزاد کی حمایت میں آئے آگے
نئی دہلی۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بنا رہے بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد اپنی پارٹی کی نصیحت کی پروا نہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے فیصلے پر اڑے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بنا رہے بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد اپنی پارٹی کی نصیحت کی پروا نہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے فیصلے پر اڑے ہوئے ہیں۔ آزاد نے اسے لے کر اتوار کی صبح ساڑھے 10 بجے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کی معلومات دی اور لکھا، 'شام 4 بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس کروں گا۔ اس میں آڈیو / ویزول اور ایک سی ڈی ہوگی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔


آزاد نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ وہ اتوار کو پریس کانفرنس کر ' ڈی ڈی سی اے  کی سب سے بڑی بدعنوانی کا پردہ فاش کریں گے اور بدعنوانی میں ملوث لوگوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ دریں اثنا، سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ارون جیٹلی اور کیرتی آزاد کے معاملے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ کیرتی آزاد کسی نظم و ضبط میں نہیں بندھے ہوئے ہیں۔ جیٹلی کو آزاد کی باتوں کا جواب دینا ہوگا۔


کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے کیجریوال حکومت پر ہی حملہ بولا اور کہا کہ کیجریوال حکومت سب سے خراب حکومت ہے۔ یہ بی جے پی ہی نہیں تمام لوگ کہہ رہے ہیں۔ دونوں کے کردار میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ہی دہلی میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف اترے بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد آج شام پریس کانفرنس کر بڑے انکشافات کر سکتے ہیں۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے آزاد کو بلا کر پارٹی کے خلاف نہیں جانے کی سخت نصیحت بھی دی تھی۔ اس کے باوجود آزاد نے کہا کہ وہ ڈریں گے نہیں اور پریس کانفرنس کر ڈی ڈی سی اے  میں جیٹلی کے خلاف الزامات کو سامنے لائیں گے ۔


 
First published: Dec 20, 2015 11:48 AM IST