ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اروند کیجریوال کے مشیر وی جین کو دلی پولیس نے حراست میں لیا

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں وزیر اعلی اروند کجریوال کے مشیر وی جین کو حراست میں لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2018 12:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اروند کیجریوال کے مشیر وی جین کو دلی پولیس نے حراست میں لیا
اروند کیجریوال اور منیش سسودیا: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مشیر وی جین کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں مسٹر جین سے پوچھ گچھ کے لئے مہارانی باغ واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ مسٹر جین نے ہی چیف سکریٹری کو پیر کی دیر رات میٹنگ میں پہنچنےکے لئے فون کیا تھا، جہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کی گئی۔


اس کے علاوہ اوکھلا کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر کے ارد گرد کل رات سے ہی پولیس تعینات ہے اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر خان کو پکڑنے کے لئے دہلی پولیس نے کئی مقامات پر دبش بھی دی ہے۔


قابل غور ہے کہ مسٹر پرکاش نے کل پولیس کو کی گئی شکایت میں کہا تھا،’’رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور میرے بائیں جانب کھڑا ممبر اسمبلی / شخص، جس کی شناخت میں کر سکتا ہوں، نے میری طرف سے بغیر کسی اكساوے کے مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ انہوں نے گالیاں دیں اور کئی تھپڑ مارے‘‘۔ چیف سکریٹری کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کل مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔


First published: Feb 21, 2018 12:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading