دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں آلودگی میں اضافہ کے لئے مرکزی حکومت کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ دہلی میں جلد ہی طاق- جفت (آڈ - ایون) فارمولہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں ہوا کی کوالٹی ان دنوں بے حدخراب ہوگئی ہے۔
دہلی میں بڑھتی آلودگی کی روک تھام پرکیجریوال نے کہا "آلودگی کو کم کرنے کے لئے ہم گزشتہ ایک سال سے مرکزی حکومت سے بات کررہے ہیں۔ اگریقینا آلودگی پرقابو پانا ہے توہمیں پڑوسی ریاستوں سے بات چیت کرنی ہوگی۔ مرکزکویہ کام کرنا چاہئے، جب بھی ضرورت پڑے گی ہم طاق- جفت فارمولہ نافذ کریں گے"۔ دہلی میں کیجریوال حکومت اب تک تین بارطاق- جفت فارمولہ نافذ کرچکی ہے۔ آخری باراسے 13 سے 17 نومبرکے درمیان 2017 میں نافذ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دہلی میں ہوا کی کوالٹی (معیار) انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ فضائی آلودگی 'سنگین' مرحلے میں جانے کے بعد مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ہدایت ٹاسک فورس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے تین سے پانچ دن تک گھرسے باہرنکلنے سے بچیں اورپرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کم ازکم کریں۔
دہلی میں اتوارکو سال میں دوسری بارآلودگی کی سطح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ موسم سے متلعق حالات کی وجہ سے آئندہ کچھ دنوں تک دہلی کی فضائی آلودگی انتہائی خطرناک ہوگئی ہے اوردہلی کے لوگوں کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہورہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔