உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروند کیجریوال کی جانب سے درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کیلئے چادر روانہ

    اروند کیجریوال کی جانب سے درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کیلئے چادر روانہ

    اروند کیجریوال کی جانب سے درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کیلئے چادر روانہ

    دہلی عرس کمیٹی کے چیئرمین ایف آئی اسماعیلی بریلی عرس کے موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کے لیے روانہ ہوئے ۔

    • Share this:
    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کے لئے چادر روانہ کی گئی ہے ۔ دہلی عرس کمیٹی کے چیئرمین ایف آئی اسماعیلی بریلی عرس کے موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے  درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کے لیے روانہ ہوئے ۔ پرویز نور ، محمد مصطفیٰ اور رئیس صدیقی مٹکا پیر درگاہ پر وزیراعلیٰ چادر پیش کرنے کے لیے سجادہ نشین شکیل عباسی روانہ ہوں گے ۔ بریلی شریف کا 103 واں عرس کل اتوار سے شروع ہو رہا ہے، جو 3 دن تک جاری رہے گا ۔ عرس کا قل 4 اکتوبر کو دن کے ایک بجے ہوگا۔

    چادر پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پورے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی اور اللہ کے دربار میں پورے ملک میں باہمی محبت اور بھائی چارہ بڑھنا چاہئے اس کی التجا کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت اس وبا کا خاتمہ کردیں ، اپنے بندوں پر رحم کریں اور جو لوگ اس کورونا وبا کے دوران اس دنیا کو رخصت کہہ گئے ، ان کی دعا مغفرت کے لیے دعا کرتے ہیں ۔

    غور طلب ہے کہ کہ سیاست دانوں کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف  اور درگاہ اعلی حضرت ، حضرت بریلی شریف کو چادر پیش کی جاتی رہی ہے ۔ درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف جانے والی اس چادر کو سیاسی نقطہ نظر سے بھی اہم مانا جا رہا ہے ہے کیونکہ اترپردیش میں تقریبا بیس فیصد کے قریب مسلم ووٹرس ہیں اور عام آدمی پارٹی اتر پردیش میں اس مرتبہ سبھی سیٹوں پر قسمت آزمانے کا اعلان کر چکی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: