ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھکاریوں سے پاک دہلی ابھيان پر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے وزیر کوسنائی کھری کھری ، کہا : بند کرو یہ سب

کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سماجی بہبود محکمہ کا یہ قدم غیر انسانی اور بے کار ہے۔ میں ان لوگوں کو فوری طور پر اسے روکنے کی ہدایت دیتا ہوں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 15, 2016 03:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھکاریوں سے پاک دہلی ابھيان پر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے وزیر کوسنائی کھری کھری ، کہا : بند کرو یہ سب
وزیراعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شہر میں بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کرنے کے سماجی بہبود کے وزیر سندیپ کمار کی اسکیم کو آج غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر روک لگانے کی ہدایت دی۔

خیال رہے کہ سندیپ نے دہلی کو بھکاریوں سے پاک بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس اقدام پر ٹویٹر کے ذریعے روک لگانے کی کیجریوال کی ہدایت گزشتہ چند ہفتوں سے اس مہم پر زور دے رہے سندیپ کمار کے لئے غیر متوقع ہے۔

کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سماجی بہبود محکمہ کا یہ قدم غیر انسانی اور بے کار ہے۔ میں ان لوگوں کو فوری طور پر اسے روکنے کی ہدایت دیتا ہوں ۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وزیر اعلی کے تبصرہ کے فوری بعد سمجھا جاتا ہے کہ سندیپ کمار نے اپنی ٹیم سے اس اسکیم کو آگے نہیں بڑھانے کی ہدایت دیدی ہے ۔

First published: Jul 15, 2016 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading