اے اے پی نے الزام لگایا ہے کہ تین شہری اداروں کے ذریعہ جاری انسداد تجاوزات مہم انتخابی موضوع ہے اور غریبوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے کی گئی تجاوزات کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلڈوزر کی سیاست نے آپ اور بی جے پی (BJP) کے درمیان ایک تازہ آمنا سامنا شروع کر دیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے پیر کی صبح پارٹی کے دہلی ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ بی جے پی کے زیر اقتدار تین میونسپل کارپوریشنوں میں پارٹی کے ذریعہ جاری مبینہ ’بلڈوزر سیاست‘ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی (آپ) ایک سیاسی جوابی حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس پہلے ہفتہ کو بلایا گیا تھا لیکن منڈکا آتشزدگی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اے اے پی نے الزام لگایا ہے کہ تین شہری اداروں کے ذریعہ جاری انسداد تجاوزات مہم انتخابی موضوع ہے اور غریبوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے کی گئی تجاوزات کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلڈوزر کی سیاست نے آپ اور بی جے پی (BJP) کے درمیان ایک تازہ آمنا سامنا شروع کر دیا ہے جس میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت میں مزید انہداموں کو روک دیں جب تک کہ شہری اداروں کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات نہیں کی جاتیں۔ واضح رہے کہ 5 مئی 2022 کو دہلی کے جہانگیر پوری اور تغلق آباد میں انہدام کارروائی کے بعد شاہین باغ کے علاقوں میں بلڈوزر کارروائی کی باری تھی، لیکن ایک خاص وجہ سے تجاوزات ہٹانے کی مہم کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ کارپوریشن کے افسران موجود تھے اور بلڈوزر بھی پہنچ گہا تھا لیکن پولیس کی عدم موجودگی کے باعث آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (SDMC) نے جمعرات کو شاہین باغ میں آج یعنی جمعرات کو انسداد تجاوزات مہم چلانے کے لیے نئے ایکشن پلان کے تحت مسماری کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سینٹرل ڈان ایس ڈی ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجپال نے تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنے پروگرام کے بارے میں پولیس کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور ہمارے افسران، بلڈوزر بھی وہاں (شاہین باغ کے علاقے) پہنچ گئے، لیکن مناسب پولیس فورس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم نے آج کا پروگرام ملتوی کر دیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔