دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کےسربراہ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی پرالزام لگایا ہے کہ پاکستان سے ان کے گہرے رشتے ہیں۔ کیجریوال کے مطابق وزیراعظم کی دھمکی کے باوجود عمران خان چاہتے ہیں کہ ایک بارپھرسے یہاں نریندر مودی کی حکومت بنے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی کا انتخابی منشورجاری کرنے کے موقع پرکہیں۔
اروند کیجریوال نے کہا 'مودی جی بول رہے ہیں کہ گھرمیں گھس کرہم نے مارا۔ اس کے باوجود عمران خان کہتے ہیں کہ ایک بارپھرسے مودی کووزیراعظم بناو، اس کا مطلب یہ ہے کہ مودی کے پاکستان سے گہرے رشتے ہیں'۔ کیجریوال نے یہ بھی الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مودی کی حکومت نے تاجروں کی کمرتوڑکررکھ دی ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا 'مودی جی بول رہے ہیں کہ گھرمیں گھس کرہم نے مارا۔ اس کے باوجود عمران خان کہتے ہیں ایک بارپھرسے مودی کووزیراعظم بناو، اس کا مطلب یہ ہے کہ نریندرمودی کے پاکستان کے ساتھ گہرے رشتے ہیں'۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مودی کی حکومت نے تاجروں کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سبھی تاجرطبقہ پریشان ہے۔ نوٹ بندی نے کمرتوڑکررکھ دی ہے۔ جی ایس ٹی نے لوگوں کوپریشان کردیا ہے۔ دہلی میں سیلنگ کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگارہوگئے ہیں، آج تاجرطبقہ یتیم ہوگیا ہے'۔ ایک بارپھرسے عام آدمی پارٹی دہلی کی سبھی ساتوں سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے۔ کیجریوال نے دہلی کے تاجروں کوووٹ دینے کی اپیل کی۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ 'تاجرطبقہ بی جے پی چھوڑنا چاہتا ہے، میں تاجروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیجریوال کا ساتھ دے کردیکھو۔ آخرتک تمہارا ساتھ نبھائےگا کیجریوال۔ دہلی کے سبھی تاجروں کوبھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ سات سیٹیں دے دو، ہم سیلنگ رکوا کررہیں گے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔