உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیجریوال نے اب پی ایم مودی کی ڈگری پر اٹھائے سوال، انفارمیشن کمیشن سے کی یہ مانگ

    نئی دہلی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی تعلیم سے متعلق معلومات کوعام کیا جائے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی تعلیم سے متعلق معلومات کوعام کیا جائے۔ مسٹر کیجریوال نے سنٹرل انفارمیشن کمشنر ایم سری دھر آچاریولو کو آج خط لکھ کر کہا کہ ’الزام ہے کہ مسٹر مودی کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے۔ ایسے میں پورے ملک کے عوام جانناچاہتے ہیں ۔ لیکن آپ نے ان کی ڈگری سے متعلق معلومات کو عام کرنے سے منع کردیا ۔ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ یہ تو غلط ہے۔

      وزیر اعلی نے خط کے ذریعہ مسٹر مودی پر ہی نہیں بلکہ انفارمیشن کمیشن پر بھی سوال کئے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ آپ میری تو تمام معلومات کو عام کرنا چاہتے ہیں جس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن وزیر اعظم کی ڈگری سے متعلق معلومات کو آپ چھپانا چاہتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے عوام کے دل میں شبہ پیدا ہوگا کہ کیا کمیشن غیر جانبدار ہے ۔ آپ میرے متعلق معلومات کے ساتھ ہی مسٹر مودی کی ڈگری سے متعلق معلومات کو عام کرنے کی ہمت دکھائیں۔

      First published: