آرایس ایس سے منسلک سودیشی جاگرن منچ نے کہا ہے کہ آئندہ چیف اقتصادی مشیر ایسا شخص ہونا چاہئے جس کا ہندوستانی اقدار اور فطرت میں یقین رکھتا ہو۔ سودیشی جاگرن منچ کا الزام ہے کہ سبرامنیم کو ملک کی مناسب سمجھ نہیں تھی اور انہوں نے کسانوں کو نظر انداز کیا۔
منچ کے کنوینراشونی مہاجن نے کہا کہ سبرامنیم کو ہندوستان کی مکمل جانکاری نہیں۔ وہ ایف ڈی آئی پر ہی مرکوز رہے۔ انہوں نے ہماری معیشت کے سب سے اہم پہلو زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کیا۔
قابل ذکر ہے کہ چیف اقتصادی مشیر (سی ای اے) اروند سبرامنیم نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کہا کہ وہ بے حد اہم وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ یہ ایک سال سے بھی کم میں حکومت سے دوسری بڑی وداعی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے دو ماہ میں وزارت مالیات سے وداعی لیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔