உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین مہینے کافی اہم ، تہواروں کے جشن میں نہ بھولیں ذمہ داری، ٹیکہ کاری ضروری: مرکز

    تین مہینے کافی اہم ، تہواروں کے جشن میں نہ بھولیں ذمہ داری، ٹیکہ کاری ضروری: مرکز ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

    تین مہینے کافی اہم ، تہواروں کے جشن میں نہ بھولیں ذمہ داری، ٹیکہ کاری ضروری: مرکز ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

    مرکزی حکومت کی طرف سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ تہواروں کے دوران ماسک لگانا نہ بھولیں اور سماجی فاصلہ کے ضوابط کا دھیان رکھیں ۔ مرکز نے 64 اضلاع کو تشویش کا سبب بتایا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : تہواروں کے موسم کے پیش نظر جمعرات کو مرکزی حکومت نے ایک مرتبہ پھر کورونا ویکسینیشن پر زور دیا ہے ۔ ساتھ ہی سرکار نے تہواروں کے جشن میں ذمہ داری نہ بھولنے کی ہدایت دی ہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ تہواروں کے دوران ماسک لگانا نہ بھولیں اور سماجی فاصلہ کے ضوابط پر دھیان رکھیں ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے میزورم میں کورونا کی صورتحال کو لے کر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ گیارہ ہفتوں سے کورونا پازیٹیویٹی ریٹ تین فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے ۔

      انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر بلرام بھارگو نے کہا ہے کہ ریاستوں کے ذریعہ کورونا کے خلاف قدم اٹھائے جارہے ہیں اور ہم کیرالہ جیسی ریاستوں میں انفیکشن کی شرح میں کمی دیکھ رہے ہیں ۔ دیگر ریاستیں بھی کورونا کے بڑھتے معاملات کی رفتار روکنے میں کامیاب نظر آرہی ہیں ، پھر بھی ہم جانتے ہیں کہ تہوار نزدیک آرہے ہیں اور بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے وائرس کو پھیلنے میں مدد ملتی ہے ۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی ہوگی ۔

      ڈاکٹر بھارگو نے کورونا کی رفتار روکے رکھنے کیلئے چار بندوبست بتائے ہیں ۔ ان میں کورونا ویکسین کیلئے قبولیت بڑھانا ، ضرورت پڑنے پر ہی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے سفر کرنا ، ذمہ داری سے تہوار منانا ، کورونا سے معتلق قوانین کا صحیح طریقہ سے عمل کرنا شامل ہے ۔

      فی الحال ملک کے 64 اضلاع میں اب بھی پانچ فیصد سے زیادہ کورونا پازیٹیویٹی ریٹ ہے ۔ صحت کے مرکزی وزیر راجیش بھوشن نے کہا کہ یہ اضلاع تشویش کا باعث ہیں ، ان علاقوں میں ویکسینیشن ، کورونا سے متعلق پروٹوکول پر دھیان دئے جانے کی ضرورت ہے ۔

      وی کے پال نے کیا کہا ؟

      کورونا کو لے کر کووڈ ٹاسک فورڈ کے سربراہ وی کے پال نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال اب مستحکم ہورہی ہے ، لیکن میزورم تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔ آنے والے تین مہینے کافی اہم ہیں ، جب تہوار کا موسم آئے گا ۔ خاص طور پر اکتوبر اور نومبر ابھی حالات مستحکم ہوتے ہیں تو اس کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے بچنا چاہئے اور ریاستوں کو ایمرجنسی حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: