ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ( اسرو) مسلسل چندریان 2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ قائم کرنے اور اسے ایک بار پھر چاند کی سطح پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک سائنسداں ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، لینڈر وکرم سے سائنسدانوں کی پکڑ ڈھیلی ہوتی جا رہی ہے۔ اسرو سربراہ کے سیون نے کہا کہ خلائی ایجنسی 14 دنوں تک لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 7 ستمبر کو ’ سافٹ لینڈنگ‘ کے عمل کے دوران آخری مرحلوں میں لینڈر وکرم کا زمین کے اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ اگر یہ سافٹ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہتا تو اس کے اندر سے روور باہر نکلتا اور چاند کی سطح پر سائنسی تجربات کو انجام دیتا۔
لینڈر کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ سات ستمبر کے واقعہ کے بعد سے تقریبا ایک ہفتہ نکل چکا ہے اور اب اسرو کے پاس صرف سات دن ہی باقی بچے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔