نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کےاس تبصرہ پرٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ 'ہندوستان ہندو راشٹرہے'۔
اسد الدین اویسی نےکہا کہ 'بھاگوت ہندوستان کوہندو' نام دے کرمیری تاریخ نہیں مٹا سکتے۔ یہ کام نہیں کرے گا۔ وہ اس بات پرزورنہیں دے سکتے ہیں کہ ہماری تہذیب، عقائد، علاقہ اور ذاتی شناخت سبھی ہندو مذہب سےمنسلک ہیں'۔ 'ہندوستان نہ کبھی ہندوراشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ'۔
آرایس ایس اپنے اس نظریے پرقائم ہے: بھاگوتواضح رہے کہ منگل کوآرایس ایس سربراہ نےکہا کہ آرایس ایس اپنےاس نظریے پرقائم ہے کہ 'ہندوستان ایک ہندو راشٹر' ہے۔ ناگپورکے ریشمی باغ میں آرایس ایس کے وجے دشمی اتسوکےدوران اپنےخطاب میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا کہ قوم کی شان کے لئےکام کررہے سبھی ہندوستانی 'ہندو' ہیں۔
انہوں نےکہا 'آایس ایس کی اپنی قوم کی شناخت کے بارے میں، ہم سب کی اجتماعی شناخت کےبارے میں، ہمارے ملک کےمزاج کی پہچان کےبارے میں واضح نظریہ اوراعلان ہے، وہ پوری طرح قائم ہے، کہ ہندوستان، ہندوراشٹرہے'۔ بھاگوت نےکہا کہ 'جوہندوستان کےہیں، جو ہندوستانی ہندوستان کےآباؤ اجداد کی اولاد ہیں اورمختلف تنوع کوقبول کرنے، احترام اور استقبال کرتےہوئےآپس میں مل جل کرملک کی شان اورانسانیت میں امن وامان کو فروغ دینےکا کام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں، وہ سبھی ہندوستانی ہندو ہیں'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔