உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کو ملک و ملت اور انسانیت کے لیے ناسور سمجھتے ہیں مسلمان : اصغر علی امام مہدی سلفی

    میرٹھ : اسلام دین رحمت و سعادت ہے ، جو اس کائنات کے خالق ومالک کا نازل کردہ ہے۔ اس کے معنی ہی امن وسلامتی کے ہے۔ اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے۔ اہلحدیث کتاب وسنت کو صحابہ کرام کے فہم کے مطابق اپنا اصول جانتے ہیں ۔ اسلام میں خارجیت، بغاوت، شدت پسندی، دہشت گردی وغیرہ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ سارے اعمال سراسر حرام اور ظلم ہیں۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

    ان خیالات کا اظہار مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے کیا۔ موصوف صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی کے زیر اہتمام اورمقامی جمعیت اہل حدیث بھوجپور غازی آبادی یوپی کے زیر اہتمام ایک اجلاس عام میںخطبہ صدارت دے رہے تھے۔

    ناظم عمومی نے کہا کہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اسلام اور مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف گھنائونی سازش ہے۔ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں قابل مذمت ہے۔ انسانیت کا دشمن کسی بھی طرح دین ومذہب کا بہی خواہ نہیں ہوسکتا، اس لیے اس کو کسی بھی مذہب یا مسلک سے جوڑ کر نہیں دیکھا جاسکتا ۔ مملکت سعودی عرب کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ داعش وغیرہ کی دہشت گردی کے خلاف شروع سے سرگرم ہے اور پورے خطے میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں قیام امن کے لیے کوششیں صرف کررہی ہے۔

    اس موقع پر مولانا محمدہارون سنابلی نے کہا کہ امن بہت بڑی دولت ہے اور دہشت گردی سب سے بڑی لعنت ہے ۔ اس سے بچنے کی بہر صورت تدابیر کرنی ضروری ہے تاکہ ہمارا معاشرہ اور ملک امن وسکون کا گہوارہ بنا رہے۔

    الحاج وکیل پرویز نے کہا کہ اتحاد و بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایسی قدریں ہیں جن کی اساس دین اسلام میں موجود ہے۔ آپسی انتشار، فرقہ وارانہ منافرت اور تشددو انتہاپسندی اور دہشت گردی مذموم اور غیر انسانی عمل ہے۔

    First published: