உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر جمہوریہ کمیشن کی سفارشات لوٹانے کے لئے جرات کا مظاہرہ کریں: آشوتوش

    عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش: فائل فوٹو۔

    عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش: فائل فوٹو۔

    فائدہ کے عہدہ معاملہ میں ’آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جانے سے ناراض عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ میں صدر رام ناتھ كووند پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی سفارشات واپس کرنے کے لئے جرات کا مظاہرہ کریں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ فائدہ کے عہدہ معاملہ میں ’آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جانے سے ناراض عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ میں صدر رام ناتھ كووند پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی سفارشات واپس کرنے کے لئے جرات کا مظاہرہ کریں۔ پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’امید کرتے ہیں کہ صدر محترم کو یہ معلوم ہو گا کہ سابق صدر کے آر نارائنن نے آئین کے سرپرست کے طور پر اہم رول ادا کرتے ہوئے مرکزی کابینہ کی سفارشات کو ایک بار نہیں دو بار لوٹایا تھا۔ انہوں نے ایک 'ربڑ کی مہر' کی طرح نہیں بلکہ اپنے حقوق کے مکمل استعمال کرنے والے ایک عظیم صدر کی طرح کام کیا تھا‘‘۔


      فائدہ کے عہدہ معاملہ میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر اسمبلی کی رکنیت کے نااہل ٹھہرائے گئے ’آپ ‘کے 20 ممبران اسمبلی میں دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت اور چاندنی چوک سے پارٹی کی رکن اسمبلی الكا لامبا بھی شامل ہیں۔


      الیکشن کمیشن نے’ آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق سفارش جمعہ کو صدر کے پاس منظوری کے لئے بھیجی تھی جسے اتوار کو قبول کر لیا گیا۔

      First published: