ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آئی سی سی کی ٹسٹ ٹیم میں اشون 12 ویں نمبر پر، محمد شامی ون ڈے ٹیم میں شامل

نئی دہلی : دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز میں اپنی شاندار گیندبازی سے تین ٹسٹ میں 24 وکٹ حاصل کر نے والے ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سال کی ٹیسٹ ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2015 07:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی سی سی کی ٹسٹ ٹیم میں اشون 12 ویں نمبر پر، محمد شامی ون ڈے ٹیم میں شامل
نئی دہلی : دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز میں اپنی شاندار گیندبازی سے تین ٹسٹ میں 24 وکٹ حاصل کر نے والے ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سال کی ٹیسٹ ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے

نئی دہلی : دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز میں اپنی شاندار گیندبازی سے تین ٹسٹ میں 24 وکٹ حاصل کر نے والے ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سال کی ٹیسٹ ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے جبکہ چوٹ کی وجہ گزشتہ کچھ وقت سے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے والے تیز گیند باز محمد سمیع کو آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں آخری الیون میں جگہ ملی ہے۔


آئی سی سی نے سال کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اشون کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے لیکن انہیں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے جبکہ شامی ون ڈے ٹیم میں آخری الیون میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ایلیسٹیر کک کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرس کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔


اشون 2015 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دنیا کے تمام گیند بازوں میں سب سے آگے ہیں ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے سری لنکا کے دورے میں تین میچوں میں 21 وکٹ لے کر ہندوستان کو 22 سال کے وقفے کے بعد سری لنکا کی سر زمین پر سیریز جتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ موجودہ سیریز میں وہ 24 وکٹ لے چکے ہیں۔ اس سال ان کے کھاتے میں آٹھ میچوں میں 17.81 کے بہترین اوسط سے 55 وکٹ ہیں۔


ٹیسٹ ٹیم میں شامل کئے گئے پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اس سال سات ٹسٹ میچوں میں 49 وکٹ لئے ہیں۔ یاسر کے حق میں یہی ایک بات رہی کہ آئی سی سی ٹیمیں منتخب کرنے کے لئے مدت 18 ستمبر 2014 سے 13 ستمبر 2015 رکھی گئی ہے۔


اشون کے لئے گزشتہ سال بہت اچھا نہیں رہا تھا لیکن اس سال ان کی کارکردگی لاجواب رہی ہے اور جب اگلے سال آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم منتخب کی جائے گی تب اشون کا نام ضرور آخری الیون میں رہے گا۔


یہ دلچسپ ہے کہ تیزگیندباز محمد شامی گزشتہ آٹھ ماہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں لیکن انہیں ون ڈے ٹیم کے آخری الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شامی نے 2015 میں 11 میچوں میں 19 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انهوں نے گزشتہ سال ستمبر سے دسمبر تک کی مدت میں پانچ میچوں میں 15 وکٹ لئے تھے۔ شامی کا سات ماہ کے اندر 16 میچوں میں 34 وکٹ لینے کی وجہ سے انہیں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا۔


انگلینڈ کے کپتان کک کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان جبکہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان ڈی ویلیئرس کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے تیزگیندباز اسٹیورٹ براڈ کو مسلسل پانچویں بار ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے بتایا کہ سابق ہندوستانی کپتان اور آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کو منتخب کیا ہے۔

First published: Dec 02, 2015 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading