ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آئی سی سی رینکنگ : روی چندرن اشون بنے نمبر ایک ٹیسٹ بولر

نئی دہلی : ہندوستان کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون کو سال کے آخری دن جمعرات کو بہترین تحفہ ملا اور وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ جاری ٹیسٹ رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بولر بن گئے اور سال کی تکمیل ٹاپ پر رہ کر کی۔ آئی سی سی نے ڈربن میں کھیلے گئے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ میچ اور میلبورن میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ختم ہوئے باكسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد یہ درجہ بندی جاری کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2015 08:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے پہلے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نمبر ایک ٹیسٹ بولر تھے لیکن اب اشون نے یہ مقام حاصل کر لیا ہے۔ اشون کے کیریئر کی یہ سب سے بہترین رینکنگ ہے ۔وہ 871 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ بولر اسٹین ان سے چار پوائنٹس پیچھے 867 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔

اشون کو اسٹین کے زخمی ہونے کا فائدہ ملا ہے۔اشون نے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ ماہ ہوئی گھریلو ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی طرف سے 2015 کے سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی ایوارڈ سے سرفراز آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سب سے اوپر پہنچ گئے ہیں۔26 سالہ اسمتھ کو چار مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ کین ولیمسن، اے بی ڈی ویلیئرز اور جو روٹ کو پچھاڑتے ہوئے نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔

اشون سابق لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی کے بعد دوسرے بولر بن گئے جنہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کیا ہے۔بیدی نے 1973 میں نمبر ون ٹیسٹ بولر بن کر ہندستانی کرکٹ تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس کے علاوہ بی چندر شیکھر، کپل دیو اور انل کمبلے ہی ایسے ہندستانی بولر رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں ٹیسٹ درجہ بندی میں نمبر دو مقام حاصل کیا تھا۔

اشون اس سال نو ٹیسٹ میچوں میں 62 وکٹ لے کر سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے ہیں۔ انهوں نے اس سال کا آغاز ٹیسٹ درجہ بندی میں 15 ویں مقام سے کیاتھا اور اب وہ سال کے آخر میں نمبر ون بولر کی حیثیت سے کریں گے۔تیز گیند باز ڈیل اسٹین نمبر ون کا تاج گنوا کر دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ تیسرے، پاکستان کے معتوب لیگ اسپنر یاسر شاہ چوتھے، انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پانچویں اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہے۔

First published: Dec 31, 2015 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading