ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایس آئی نے شروع کیا تاج محل اور آگرہ فورٹ کی تزئین کا کام، مزید خوبصورتی کا رکھا جائے گا خاص خیال

اطلاع کے مطابق ہندوستان کے آثار قدیمہ یعنی سروے آف انڈیا (Archaeological Survey of India) آگرہ کے تاج محل، آگرہ قلعہ اور فتح پور سیکری کے احاطے میں تزئین کاری کا کام شروع کرے گا۔

  • Share this:
اے ایس آئی نے شروع کیا تاج محل اور آگرہ فورٹ کی تزئین کا کام، مزید خوبصورتی کا رکھا جائے گا خاص خیال
اطلاع کے مطابق ہندوستان کے آثار قدیمہ یعنی سروے آف انڈیا (Archaeological Survey of India) آگرہ کے تاج محل، آگرہ قلعہ اور فتح پور سیکری کے احاطے میں تزئین کاری کا کام شروع کرے گا۔

ہندوستان کے آثار قدیمہ یعنی سروے آف انڈیا (Archaeological Survey of India) کے تحت تاریخی عمارتوں اور دیگر تفریحی مقامات کو عالمی وبا کووڈ۔19 کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے بند کردیا گیا۔  اطلاع کے مطابق ہندوستان کے آثار قدیمہ یعنی سروے آف انڈیا (Archaeological Survey of India) آگرہ کے تاج محل، آگرہ قلعہ اور فتح پور سیکری کے احاطے میں تزئین کاری کا کام شروع کرے گا۔  آگرہ کے ایک سینئر اے ایس آئی اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس طرح کے کاموں کا مقصد سیاحوں کے لئے ان تاریخی مقامات کو اور زیادہ خوبصورت بنانا ہے۔ تاکہ جب دوبارہ انھیں کھولا جائے تو اس کی خوبصورتی میں کسی بھی طرح کمی کا احساس نہ ہو۔


گذشتہ 15 اپریل کو وزارت ثقافت (Ministry of Culture) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے مشہور تاج محل اور دیگر مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں، سائٹس اور عجائب گھروں کو 15 مئی تک بند کردیا تھا۔


ماہر آثار قدیمہ (اے ایس آئی) آگرہ سرکل وسنت کمار سورنکر (Vasant Kumar Swarnkar) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’چونکہ کووڈ کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے یادگاروں کو 15 مئی تک بند کردیا گیا ہے، لہذا ہم اس وقت کو تاج محل کے احاطے، آگرہ قلعہ اور فتح پور سیکری کے تحفظ میں استعمال کریں گے‘‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’’بند کے دوران تاج محل کے مرکزی گنبد کی چکنی مٹی کے ذریعہ مرمت کاری کا کام جاری رہے گا۔‘‘۔

سینئر عہدیدار نے بتایا کہ فتح پور سیکری میں امر سنگھ گیٹ، دیوانِ عام ، مسمان برج وغیرہ کے علاوہ دیگر تزئین و آرائش کے ساتھ آگرہ قلعے کی دیواروں کی مضبوطی کے لیے کام کیا جائے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 18, 2021 11:29 PM IST